سجادہ نشین دربار حضرت داتا گنج بخش صاحبزادہ احمد عاصم سلیم ہجویری کی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات

اولیائے اللہ نے اللہ کے لئے مخلوق سے پیار کیا: سجادہ نشین داتا دربار
سجادہ نشین داتا دربار نے عالمی کانفرنس سے شاندار خطاب پر چیئرمین سپریم کونسل کو مبارکباد دی
ملاقات میں محمد حسن عاصم، احمد مدنی ہجویری، سید اسداللہ شاہ گیلانی، صاحبزادہ احمد فراز شریک تھے

عرس داتا صاحب 2022

لاہور (21 ستمبر 2022) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے سجادہ نشین دربار حضرت داتا گنج بخش صاحبزادہ احمد عاصم سلیم ہجویری نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو عرس مبارک کے موقع پر منعقدہ عالمی کانفرنس میں شرکت اور فکر انگیز خطاب پر مبارکباد دی۔ انہوں نے تصوف کے دقیق موضوع پر بلند پایہ تحقیقی کام اور اولیائے اللہ کی فکر اور تعلیمات کو دنیا بھر میں فروغ دینے پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ادارہ منہاج القرآن کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت اولیائے اللہ کی تعلیمات کے ذریعے ہم نفرتوں اور کدورتوں کو کم کر سکتے ہیں۔ اولیائے اللہ نے اللہ کے لئے انسانیت سے پیار کیا یہی وجہ ہے کہ اُن کے مزارات آج بھی خاص و عام کی نگاہوں اور آرزوؤں کا مرکز ہیں۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے صاحبزادہ احمد عاصم سلیم ہجویری کو خوش آمدید کہا اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ خانقاہی نظام کی تعلیمی و تربیتی اقدار کے احیاء کے لئے اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

ملاقات میں صاحبزادہ محمد حسن عاصم، صاحبزادہ احمد مدنی ہجویری، سید اسد اللہ شاہ گیلانی اور صاحبزادہ احمد فراز، شہزاد رسول قادری، حاجی محمد اسحاق، راجہ زاہد محمود اور قاضی فیض الاسلام موجود تھے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top