شیخ الاسلام کا حضور پیر سیدنا طاہر علاؤالدین الگیلانی ؒ کے پروٹوکول آفیسر مجتبیٰ حسین کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور (23 ستمبر 2022) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی البغدادی رحمۃ اللہ علیہ کے پروٹوکول آفیسر، تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق و سینئر رہنما مجتبیٰ حسین کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مجتبیٰ حسین مخلص، نیک، صالح اور نیک سیرت انسان تھے۔ ۔ مجتبیٰ حسین تحریک منہاج القرآن کا اثاثہ اور دیرینہ رفیق تھے۔ ان کی رحلت پر ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ مجتبیٰ حسین کا انتقال ان کے اہل خانہ اور تحریک منہاج القرآن کیلئے بہت بڑا صدامہ ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، جی ایم ملک، جواد حامد، محمد رفیق نجم، نور اللہ صدیقی، علامہ رانا محمد ادریس، راجہ زاہد محمود، علامہ میر آصف اکبر، قاضی شفیق، ابرار رضا ایڈووکیٹ، انار خان گوندل، غلام علی خان و دیگر رہنماؤں نے مجتبیٰ حسین کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بخشش و مغفرت کیلئے دعا کی ہے۔

دریں اثنا مرحوم کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ان کے آبائی شہر دولتالہ میں ادا کی گئی۔ منہاج القرآن کے سینئر رہنما صاحبزادہ افتخار الحسن نے نماز جنازہ پڑھائی۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سینئر رہنماؤں شہزاد رسول چوہدری، عابد بشیر قادری، حاجی محمد اسحاق، فرحان عزیز، علامہ صابر کمال وٹو سمیت تحریک منہاج القرآن راولپنڈی، گوجر خان کے مقامی رہنماؤں و اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top