کالج آف شریعہ میں عربی تقریری مقابلے کا انعقاد

حافظ سعد الرحمن نے اول، محمد وقاص شفیع اور محمد بلال احمد نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی
جیوری کے فرائض قاری سید خالد حمید کاظمی اور طلحہ حسنات نے سر انجام دئیے
نئی نسل کو فنون لطیفہ کی جانب راغب کرنا چاہیے: ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی
حافظ محمد خلیل حنفی، ڈاکٹر مفتی صداقت علی، شبیر احمد جامی کی شرکت

کالج آف شریعہ میں عربی تقریری مقابلہ

لاہور (19 اکتوبر 2022) کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز بزم منہاج کے زیراہتمام طلبہ کے مابین سلسلہء أدبی مقابلہ جات میں دوسرے روزمقابلہ عربی تقریر (بعنوان أھمیۃ اتباع السیرۃ النبویۃ فی ھذا العصر) کا انعقاد کیا گیا۔ عربی تقریری مقابلہ میں ہر کلاس سے ایک طالبعلم نے اپنی کلاس کی نمائندگی کرتے ہوئے حصہ لیا۔

تقریب میں پرنسپل کالج آف شریعہ ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، ہیڈ آف اسلامک ڈیپارٹمنٹ شبیر احمد جامی، ڈائیریکٹر آف ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ محب اللہ اظہر، مراد علی دانش، کاشف بھٹی، قاری سید خالد حمید کاظمی لازہری، جمیل حیدر الازھری، طلحہ حسنات، نصیر افضل الأزھری، صدر بزم منہاج حافظ محمد اسامہ مجید سمیت منہاج القرآن علماء کونسل کے رہنماؤں مفتی خلیل حنفی، ڈاکٹر مفتی صداقت علی و دیگر اساتذہ نے شرکت کی۔

جیوری کے فرائض قاری سید خالد حمید کاظمی الأزھری اور طلحہ حسنات نے سر انجام دئیے۔ طلبہ نے مقابلہ عربی تقاریر میں انتہائی خوبصورت انداز میں تقاریر کر کے داد وصول کی۔ انتہائی شاندار مقابلے کے بعد أول پوزیشن حافظ سعد الرحمن، دوم پوزیشن محمد وقاص شفیع اور تیسری پوزیشن محمد بلال احمد نے حاصل کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے کہاکہ نئی نسل کو فنون لطیفہ کی جانب راغب کرنا چاہیے، زبان و ادب سے محبت کا درس دینا چاہیے، جو بھی طلبہ تقریر کرنا چاہتے ہیں یا تحریر لکھنا چاہتے ہیں ان کی نہ صرف حوصلہ افزائی کرنی چاہیے بلکہ ان کیلئے علمی و ادبی ورکشاپس، تربیتی پروگرامز اور ادبی سیشنز کا اہتمام بھی کرنا چاہیے تاکہ ان کو علم و ادب کے قریب کیا جا سکے۔ تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈر طلبہ کو انعامات تقسیم کئے گئے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top