قائد ڈے 2023 پر منہاج یونیورسٹی لاہور میں لائف اینڈ لرننگ پروجیکٹس کی نمائش

Exhibition at Minhaj University Lahore

بانیِ ادارہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر (The School of Behavioural Sciences) نے منہاج یونیورسٹی لاہور کی جانب سے منعقدہ "Founder Day" کی خصوصی تقریب میں ’’لائف اینڈ لرننگ پراجیکٹ نمائش‘‘ کا اہتمام کیا۔ جس میں دو سو سے زائد طلبہ و طالبات نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی اہم کتب پر 72 پراجیکٹس پیش کئے۔

’’لائف اینڈ لرننگ پراجیکٹ نمائش‘‘ کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کیا۔ ناظم اعلٰی منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈا پور، وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، رجسٹرار ڈاکٹر خرم شہزاد، معروف صحافی مجیب الرحمن شامی، بیریسٹر اہتشام امیرالدین، ڈاکٹر ہرمن روبرگ اور دیگر معزز مہمانان، اساتذہ و طلباء نے اس نمائش میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

نمائش کی انفرادیت اور خصوصیت یہ تھی کہ یومِ بانیِ ادارہ کی مناسبت سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مختلف کتابوں سے ماڈل بنا کر کتب کے اہم موضوعات کو آرٹ کرافٹ کی شکل میں دکھایا گیا۔ طالب علموں نے مختلف کتابوں کے مطالعہ کے بعد اپنے حاصلِ مطالعہ کو اپنے عملی پراجیکٹس میں منفرد انداز سے عیاں کیا۔ ان موضوعات میں سیرت الرسول ﷺ، روحانیت، معاشیات، حب الوطنی، اسلام اور جدید سائنس، سیاسیات، سماجیات، قیادت اور اخلاقیات شامل ہیں۔ یہ پراجیکٹس شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ڈاکٹر حسین محی الدین کی کتابوں سے بنائے گئے تھے۔ منھاج یونیورسٹی لاہور میں شیخ الاسلام ایونیو، کی دونوں جانب طالب علم اپنے ماڈل سجائے کھڑے رہے اور آنے والے مہمانوں کو ماڈل دکھاتے ہوئے موضوعات پر ان کے سوالوں کے جواب دیتے رہے۔

ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے فرداً فرداً سبھی ماڈل دیکھے اور طلبہ سے ان کے متعلق سوالات کیے۔ انہوں نے اس تخلیقی کاوش پر طالب علموں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔

منہاج القرآن ویمن کی مرکزی رہنما ڈاکٹر فضہ حسین قادری نے بھی خواتین اور اساتذہ کے ہمراہ نمائش کا دورہ کیا۔ انہوں نے بھی طالب علموں کی تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں بہت سراہا۔

ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور نے نمائش کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے شعبے کی کاوش اس لائق ہے کہ اس کی نمائش بڑے پیمانے پر کی جانی چاہئے تا کہ عام لوگ بھی اس سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے قائدانہ صلاحیتیں اجاگر کرنے کے لیے ایسے مستند تربیتی مواد کی ایسی تخلیقی پیش کش آج تک نہیں دیکھی۔ یہ منہاج یونیورسٹی کا ہی خاصہ ہے۔آپ اپنی اس نمائش کو یونیورسٹی سے باہر تفریحی پارکوں اور نمائشی میلوں میں لے کے جائیں تا کہ دیگر لوگ اس سے استفادہ کر سکیں۔

وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے بھی نمائش کی انتظامیہ اور طالب علموں کی محنت کو سراہا۔

سربراہِ شعبہ ڈاکٹر سلمیٰ ناز نے اس نمائش کا اچھوتا خیال پیش کرنے اور انتظام و انصرام پر ’’لائف اینڈ لرننگ‘‘ کی ٹیم کے سربراہ ہارون ثانی اور ان کے سبھی ساتھیوں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا یہ طالب علم اس لیے بھی قابل ستائش ہیں کہ ان کا تعلق فنون لطیفہ کے شعبوں سے نہیں ہے اس کے باوجود انہوں نے اتنی محنت سے ایسے خوبصورت ماڈلز بنائے ہیں۔

حیات و دانش کے سرابراہ ہارون ثانی نے نمائش کے انعقاد کے لیے کوشش کرنے پر اپنے ٹیم ممبران ڈاکٹر عصمت اللہ چیمہ، ڈاکٹر ذوالفقار احمد، ضیاء الرحمن، مس عظمیٰ، محمد کاشف حسین، مظہر عباسی، سید کاظم کاظمی، محمد عمران، سید محمد ریحان الحسن گیلانی اور محمد اویس کا شکریہ ادا کیا۔

Exhibition at Minhaj University Lahore

Exhibition at Minhaj University Lahore

Exhibition at Minhaj University Lahore

Exhibition at Minhaj University Lahore

Exhibition at Minhaj University Lahore

Exhibition at Minhaj University Lahore

Exhibition at Minhaj University Lahore

Exhibition at Minhaj University Lahore

Exhibition at Minhaj University Lahore

Exhibition at Minhaj University Lahore

Exhibition at Minhaj University Lahore

Exhibition at Minhaj University Lahore

Exhibition at Minhaj University Lahore

Exhibition at Minhaj University Lahore

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top