ماہانہ مجلسِ ختم الصلوٰۃ علی النبی ﷺ اور سالانہ عرسِ مبارک حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی

ماہانہ مجلسِ ختم الصلوٰۃ علی النبی ﷺ اور سالانہ عرسِ مبارک حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رضی اللہ عنہ کے روح پرور اور ایمان افروز موقع پر ممتاز نعت خواں حضرات نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت و محبت کے پھول نچھاور کیے اور نہایت سوز و گداز کے ساتھ قصائدِ غوثیہ پیش کیے۔
اس بابرکت محفل میں تلاوتِ کلامِ مجید کی سعادت قاری خضر ذیشان نعیمی نے حاصل کی، حسانِ منہاج افضل نوشاہی، شکیل احمد طاہر، ظہیر بلالی برادران، حمزہ نوشاہی، قاری بلال محی الدین، قاری زید محی الدین اور دیگر معروف ثنا خوانانِ مصطفیٰ ﷺ نے اپنی پرسوز آوازوں میں نعتیہ کلام اور قصائدِ غوثیہ پیش کرکے حاضرین کے دلوں کو عشقِ رسول ﷺ اور محبتِ اولیاء سے منور کر دیا۔ محفل کے دوران شرکاء پر ایک روحانی کیفیت طاری رہی اور فضا درود و سلام کی صداؤں سے معطر رہی۔








































تبصرہ