سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک ہزارہ زون کے زیراہتمام ایبٹ آباد میں شہداء ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے لیے پرامن احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ محمد جاوید القادری مرکزی نائب ناظم تنظیمات ہزارہ زون، نصیر خان جدون صدر پاکستان عوامی تحریک ہزارہ زون نے قیادت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ حویلیاں کے زیراہتمام چالیس روزہ درس عرفان القرآن اختتام پزیر ہو گیا۔ اختتامی تقریب میں منہاج ویمن لیگ پشاور کی ضلعی صدر محترمہ روبینہ معین نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر محترمہ زبیدہ باجی نے عرفان القرآن کورس کی اہمیت و فوائد کے متعلق اظہار خیال کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن حویلیاں کے زیراہتمام حویلیاں شہر میں کرونا آگاہی مہم شرو ع کی گئی، اس مہم کی نگرانی ضلع ناظم تحریک منہاج القران علامہ جاویدالقادری اور تحصیل ناظم حویلیاں حاجی عزیز الرحمان نے کی، حویلیاں شہر میں 1000 ماسک لوگوں میں تقسیم کئے گئے اور سینی ٹائزر سے ہاتھ دھونے کی ترغیت دی گئی۔ بعد ازاں حویلیاں ہسپتال کی وزٹ کیا گیا اور ڈاکٹرز کو ماسک پیش کئے گئے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک عام آدمی کی آواز ہے، 31 مارچ کا سورج نصیر خان جدون اور عوامی تحریک کے دیگر امیدواروں کی فتح کے ساتھ طلوع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نصیر خان جدون غریب عوام کا غریب نمائندہ ہے۔ نصیر خان ایک عام آدمی ہے، اور عام آدمی کی آواز بن کر، نوجوان کی صدا بن کر، غریب، کسان کی آرزو بن کر، آسمان سیاست بن کر جگمگا رہا ہے۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2022 Minhaj-ul-Quran International.