پٹن خورد (ایبٹ آباد): منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا اہم اجلاس، مزید مستحقین تک راشن اور رمضان پیکج پہنچانے کا فیصلہ

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پٹن خورد کا اہم اجلاس مؤرخہ 12 اپریل 2020 کو صدر منہاج القرآن خیبر پختونخواہ علامہ جاوید ہزاروی کی زیر صدارت پلہیر دارلعلوم محمدیہ محی الاسلام صدیقیہ میں منعقد ہوا۔ جس میں منہاج یوتھ لیگ، پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے عہدیداران محمد ممتاز عباسی، محمد رفیق عباسی، علامہ عتیق یاسر، علامہ حامد الازھری، علامہ خلیق یاسر، قاری ندیم قریشی، معراج الاسلام، راجہ قیصر، محمد نعیم عباسی، بابر عباسی، محمد ایاز عباسی نے شرکت کی۔

اجلاس کا آغاز تلاوت کلام مجید اور درود شریف سے کیا گیا، جس کے بعد محمد رفیق نے کرونا کے باعث موجودہ صورتحال اور متاثرین کے حالات پر تفصیل سے آگاہ کیا اور بتایا کہ منہاج القرآن کے ورکرز ہمیشہ کی طرح ان مشکل حالات میں اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ سب سے قبل بغیر کسی مذہبی، سیاسی تفریق کے مستحقین کا جائزہ لیا گیا اور مستحقین کی درجہ بندی کی گئی جس میں کم آمدنی والے افراد، دیہاڑی دار مزدور، بیوگان، یتیم بچوں اور معزور افراد کو شامل کیا گیا، اس کام کے لیے باقاعدہ فارمیٹ تیار کیا گیا۔ اس فہرست میں اب تک کل 115 گھرانوں کو شامل کیا گیا ہے۔ فہرست کی تیاری میں تمام کی آراء کو شامل کیا گیا ہے۔

حکمت عملی تقسیم کار راشن و آگاہی مہم

تمام ممبران نے اتفاق کیا کہ کرونا سے بچاؤ کی آگاہی مہم کے پمفلٹ اور ماسک تقسیم کیے جائیں گے اور سینیٹائزر کے استعمال کا طریقہ کار بتایا جائے گا جبکہ راشن تمام مستحقین کے گھروں تک پہنچایا جائے گا۔

رمضان پیکج کے حولہ سے حکمت عملی و تجاویز

تمام ممبران نے اتفاق کیا کہ رمضان پیکج مستحقین کے گھروں تک پہنچایا جائے گا۔ اس کیلئے فنڈ ریزنگ بھی کی جائے گی جس کیلئے مخیر حضرات سے رابطہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر علامہ جاوید ہزاروی نے بتایا کہ رمضان پیکج کے لیے ضلعی تنظیم بھی حصہ ڈالے گی۔ انہوں نے پٹن خورد کی تنظیم کے عہدیداران و کارکنان کی تعریف کرتے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آپ بہترین منظم انداز میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ منہاج القرآن کا ہر سپاہی مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ قائد انقلاب کو آپکی کوششوں اور جذبوں پر فخر ہے، شیخ الاسلام نے اپنے ورکرز کو ڈھیروں دعائیں بھی دی ہیں۔ انہوں نے تنظیم سازی اور گوشہ درود کے ٹارگٹ بھی دیے تمام ممبران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم یہ ٹارگٹ پورا کر لیں گے۔

اس موقع پر علامہ عتیق یاسر نے کہا ہماری ٹیم دن رات کوششوں میں مصروف ہے، وسائل کم اور مستحق خاندانوں کی تعداد زیادہ ہے مزید وسا ئل کے لیے کوششوں کو جاری رکھیں گے۔

آخر میں مالی معاونت دینے والے افراد اور ورکرز کے کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور ریلیف کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز بدست علامہ جاوید ہزاروی کر دیا گیا۔ محمد رفیق نے سب دوستوں اور اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top