سانحہ راولپنڈی کے مرحومین کے لئے منہاج القرآن جاپان کے زیراہتمام قرآن خوانی

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر اہتمام مورخہ21 اپریل 2102ء کو مرکز منہاج القرآن ابارکی کین میں پاکستان کی تاریخ کی عظیم سانحہ راولپنڈی میں شہید ہونے والوں کے ایصال ثواب اور قرآن خوانی کے لئے تعزیتی پروگرام منعقد ہوا۔

پروگرام میں تلاوت ونعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعدعلامہ محمد شکیل ثانی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موت برحق ہے۔ان مسافروں کو کیا خبر تھی کہ یہ سفر آخرت پر جارہے ہیں۔ ہمیں کیا ہو گیا ہے ہم نے موت کو کیوں بھلا دیاہے۔ جب اللہ رب العزت نے رزق کا وعدہ کر رکھا ہے تو پھر جھوٹ اور دھوکہ کاسہارا کیوں لیا جائے، سچ کا دامن تھام کر ہمیشہ اپنی موت کو یاد رکھا جائے، نماز کبھی نہ چھوڑیں۔

علامہ محمد شکیل ثانی نے شہید ہونے والوں کے لواحقین کے لئے صبرکا پیغام دیا، انہوں نے کہا کہ صبر کے سوا ہم کچھ نہیں کر سکتے، اللہ کی رضا پر راضی ہونے سے تکلیف آسان ہو جاتی ہے۔ اس موقع پر پاکستان سے آئی ہوئی تبلیغی جماعت کے امیر الطاف حسین نے بھی خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ ہم نے جاپان کے دیگر مراکز بھی دیکھے ہیں مگر منہاج القرآن کی رونق سب سے زیادہ ہے انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خدمات کو سراہا۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض محمد انعام الحق نے سرانجام دیئے۔ پروگرام کے اختتام پر قاتحہ خوانی اور ختم پاک پڑھاگیا اور تمام حاضرین کو لنگر پیش کیا گیا۔

رپورٹ: محمد انعام الحق

تبصرہ

Top