سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹر نیشنل جاپان کے زیر انتظام سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 7 نومبر 2020ء کو مرکز منہاج القرآن اباراکی کین میں منعقد ہوئی۔ محفل میں جاپان بھر سے تحریکی و تنظیمی احباب اور کمیونٹی نے بھر پو شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیرانتظام سالانہ عظیم الشان ضیافت و استقبال میلادالنبی ﷺ کانفرنس مورخہ 3 نومبر بروز ہفتہ بعد نماز عشاء مرکز منہاج القرآن سکائ ماچی ھوئ میں منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ جاپان کی سیاسی و سماجی شخصیات اور جملہ مکاتب فکر کے افراد شریک ہوئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 67ویں یوم پیدائش کے سلسلہ میں ایک پروقار تقریب اور محفل نعت منعقد ہوئی۔ منہاج القرآن جاپان کے زیراہتمام منعقدہ اس تقریب کی صدارت ڈائریکٹر علامہ شکیل ثانی نے کی جبکہ تحریک انصاف جاپان کے صدر اور معروف کاروباری شخصیت احمد سعید بھٹی مہمان خصوصی تھے۔
مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل اباراکی کین میں امام کعبہ الشیخ عادل الکلبانی کی آمد کے موقع شاندار استقبال کیا گیا۔ امام کعبہ الشیخ عادل الکلبانی کے مرکز منہاج القرآن میں داخل ہوتے ہی مرکز میں زیر تعلیم کمسن بچوں نے عربی میں استقبالیہ کلمات پیش کئے۔ کمسن بچوں نے معزز مہمان کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سیرت و اتباع مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج انسانیت عالمی سطح پر کئی پیچیدہ مسائل میں گھری ہوئی ہے، اقوام متحدہ (UN) سے لے کر ہر ملک کی غیر سرکاری سماجی تنظیمات (NGOs) تک ان انسانی مسائل کے حل کے لئے پریشان ہیں۔ مگر یہ حقیقت تقویت ایمان کا باعث ہے جو عالمی انسانی مسائل موجودہ دور میں پریشانی کا باعث بن رہے ہیں سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قرآن و سنت کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ کی صورت میں ان کا حل چودہ صدیاں قبل ہی عطا فرما دیا تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل باندو سٹی اباراکی کین جاپان کی جانب سے حالیہ سونامی متاثرین کے لئے مورخہ 25 مارچ 2011ء بروز جمعۃ المبارک کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے امدادی مہم لانچ کی گئی۔ امدادی مہم کا اہتمام مقامی مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران کیا گیا۔
یکم جنوری بروز جمعۃ المبارک دن 2 بجے منہاج القرآن ناگویا جاپان کی تنظیم نے ناگویا کے صدر علی عمران کی قیادت میں مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ وفد میں راجہ رضوان ( سینئر نائب صدر)، اعجاز کیانی (سیکرٹری جنرل)، راجہ ظہور (جوائنٹ سیکرٹری فنانس)، ملک ممتاز (صدر تویاما)، سعد نصیر (لائف ممبر ملائیشیا) اور احسان الحق (لائف ممبر بحرین) شامل تھے۔
مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان باندو سٹی اباراکی کین میں مورخہ 10 اکتوبر 2009ء کو جاپان کی تاریخ میں پہلی امام اعظم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ٹوکیو، چیبا، سائتاما، توچیگی، اباراکی، گماگین اور دور دراز کی مسافت طے کرکے آنے والے عشاقان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر اہتمام اباراکی میں جامع مسجد بلال میں بروز جمعرات مورخہ 9 جولائی 2009ء کو معراج مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر ایک عظیم الشاں محفل کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ (دعوت و تربیت) محترم علامہ رانا محمد ادریس صاحب مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام عظیم الشاں محافل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتہائی عقیدت واحترام اوخوشی سے منائی گئیں۔ مگر بلاشبہ ناگویا میں منعقد ہونے والی محفل میلاد جاپان کی تاریخ میں سب سے بڑی خوبصورت اور منظم میلاد کانفرنس تھی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناگویا، جاپان میں بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالیٰ کی 58ویں سالگرہ کے موقع پرایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے عہدیداران و وابستگان نے شرکت کی۔
امام حرمین شریفین شیخ ماہر المعیقلی نے 4 اگست بروز اتوار مسجد المصطفیٰ مرکز منہاج القرآن جاپان کا دورہ کیا۔ امامِ کعبہ کی آمد پر سینکڑوں کی تعداد میں جمع افراد نے اھلاً و سھلاً مرحبا کے نعرے لگا کر آپ کا استقبال کیا اور بچوں کی بڑی تعداد نے قطار میں کھٹرے ہو کر امام کعبہ کو گلدستے پیش کئے اور لوگوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2021 Minhaj-ul-Quran International.