علامہ محمد شکیل ثانی پاکستان کے 15 روزہ دورہ کے بعد جاپان پہنچ گئے

منہاج اسلامک سنٹر اباراکی کین جاپان کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی15 روزہ دورہ پاکستان مکمل کر کے مورخہ17 اپریل2012ء کو تھائی ایئر لائن کے ذریعے ٹوکیو ناریتا ایئر پورٹ پہنچے۔

اپنے دورہ پاکستان کے دوران علامہ محمد شکیل ثانی نے جھنگ، لاہور، شیخوپورہ،گنجانہ نو، میانچنوں،گڑھ موڑ میں منعقدہ سالانہ پروگرامز میں خصوصی خطاب کئے اور مرکزی جامع مسجدشوکت اسلام سمندری میں خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا۔علامہ محمد شکیل ثانی نے اپنے اساتذہ مفتی عبدالقیوم ہزاروی، شیخ الشرعیہ علامہ محمد نواز ظفراور قاری اللہ بخش نقشبندی سے ملاقات کی۔اس دوران مرکزی سیکرٹریٹ پر مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل، نائب ناظم اعلیٰ پبلک ریلیشن جی ایم ملک اور نائب ناظم اعلیٰ دعوت وتربیت رانا محمد ادریس قادری سے ملاقات کی جنہوں نے موصوف کی جاپان میں تین ماہ کی خدمات کو سراہا اور مبارکباد پیش کی۔

علامہ محمد شکیل ثانی کے ٹوکیو ایئر پورٹ پہنچنے پرمنہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے صدر واراکین نے بھر پور استقبال کیا۔اس کے بعد اباراکی کین مرکز پہنچنے پر کافی تعدادمیں تنظیمی وتحریکی ساتھی جمع ہو گئے جن کا علامہ محمد شکیل ثانی نے شکریہ ادا کیا۔اور انہیں مرکز کے تازہ ترین حالات پر بریفنگ دی۔

رپورٹ: محمد انعام الحق

تبصرہ

Top