منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان (اباراکی کین) کے زیراہتمام جامع مسجد المصطفیٰ میں ماہانہ درس قرآن

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر اہتمام ماہانہ درس قرآن کا ایک وسیع نیٹ ورک پھیل رہا ہے جس کے برکت سے تحریکی کارکن فیض پا رہے ہیں۔ منہاج القرآن اباراکی کین کے زیرانتظام مورخہ 28 اپریل 2012ء بروز ہفتہ مرکز المصطفیٰ میں ماہانہ درس قرآن منعقد ہوا۔

درس قرآن میں تلاوت کی سعادت محمد حامد نے حاصل کی جبکہ محمد نذیر نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن جاپان کے صدر محمد انعام الحق نے نقابت کے فرائض اد ا کئے جبکہ شیعہ مسجد کے ناظم مالیات محمد نذیر نے خصوصی شرکت کی۔علامہ محمد شکیل ثانی نے ڈائڑیکٹر منہاج القرآن اسلامک سنٹر اباراکی کین جاپان نے سورۃ بقرہ کی روشنی میں آیت نمبر3,4 پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت نے قرآن کو ماننے سے پہلے حضو ر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ماننا لازمی قرار دیا ہے۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین نے بھی اپنی سیرت سے ہمیں یہی پیغام دیا ہے۔حضرت بلا ل حبشی رضی اللہ عنہ نے آشنائی سے وفا تک کا سفر کیا اور حضور کو ماننے کی حد کر دی۔اسی طرح سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ ،فاروق اعظم رضی اللہ عنہ اور سیدنا علی شیر خدا رضی اللہ عنہ نے ہر چیز سے بڑھ کر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک منہاج القرآن کا خمیر بھی عشق ومحبت سے اٹھا ہے۔شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ہمیشہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین،ادب اہل بیت اور ادب رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا درس دیا ہے۔آج عقیدے کی اصلاح کا بیڑہ منہاج القرآن نے اٹھایا ہے اور الحمد للہ سرخرو ہوئی ہے۔ آج کے نوجوان کو صحابہ کرام کی سیرت پر عمل کرنا ہوگا۔سیدنا امام زین العابدین کی توبہ کا ذکر کر کے نوجوانوں کو راتوں کو اٹھ کر رونا ہوگا اور مولا سے تعلق بحال کر نا ہوگا۔ آخر میں عالم اسلام اور شیخ الاسلام کی درازی عمر کی دعا مانگی گئی۔درس قرآن کی کامیابی محمد ایاز،فیصل ملک،محمد حنیف مغل، صداقت علی، یاسین بٹ اور اشفاق خان کو مبارکباد دی گئی۔

رپورٹ: محمد انعام الحق

تبصرہ

Top