صالح محمد افغانی(صدر NPO جاپان) کے گھر حلقہ درود قائم کردیا گیا

منہاج القرآن انٹرنیشنل (جاپان) کے روح رواں، صدر NPO جاپان صالح محمد افغانی کے گھر مورخہ17جولائی2012ء کو حلقہ درودکی خوبصورت محفل کا انعقاد کیا گیا۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد عاکف نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حافظ محمد طیب(نائب ناظم تربیت، لاہور) نے پیش کی۔ منہاج القرآن اسلامک سنٹر اباراکی کین کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی اور حافظ محمد جمیل شاہد نے درود پاک کا ورد کرایا۔ علامہ محمد شکیل ثانی نے گوشہ درود لاہور کا تعارف پیش کیااور طریقہ کار بتایا۔

صدر NPO صالح محمد افغانی نے کہا کہ میری خوش بختی ہے کہ میں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو سنا، وہ وقت کے مجدد ہیں ہر بات دلیل اور ثبوت کے ساتھ کرتے ہیں سب سے بڑھ کرمحبت اور امن کی بات کرتے ہیں اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت ہی ان کی زندگی کا مقصدہے۔ انہو ں نے کہا کہ آپ سب لوگ شیخ الاسلام کے تربیت یافتہ ہیں ۔ آپ کی جو کوششیں عامۃ الناس کے لئے عموما اور مسلمانوں کے لئے خصوصا محبت کے ساتھ ساتھ اخلاقی اقدار کی بہتری میں جاری ہیں ان کوششوں کو جاری رکھیں اور جاپان جیسے خوبصورت اور پیارے ملک میں محب ، امن کا پیغام اور دین حنیف کی ترویج وترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ علامہ محمد شکیل ثانی نے مہمانوں کا تعارف پیش کیا اور حلقات درود کو آگے بڑھانے کی کوششیں تیز کرنے پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ حشر میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت لینی ہے تو آج ہمیں گھر گھر، قریہ قریہ، نگر نگر، بستی بستی، شہر شہر، گاؤں گاؤں ، کوچہ کوچہ، گلی گلی،محلہ محلہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کو عام کرنا ہوگا۔

رپورٹ: اعجاز رمضان کیانی

تبصرہ

Top