جاپان: منہاج القرآن مرکز المصطفیٰ مسجد میں عظیم الشان شب توبہ اور ختم قرآن

مورخہ: 13 اگست 2013ء

منہاج القرآن انٹرنشینل جاپان کے مرکز جامع مسجد المصطفیٰ میں 26 رمضان المبارک مورخہ 03 اگست 2013 عظیم الشان محفل ختم قرآن اور شب قدر کا اہتمام کیا گیا، جسمیں جاپان بھر سے احباب نے شرکت فرمائی۔ پاکستان سے تشریف لائے مہمان قاری اللہ بخش نقشبدی (امام ادارہ منہاج القرآن لاہور) نے نماز تروایح میں ختم قرآن کیا جبکہ حافظ ذوالقرنین نے سماعت کی۔

ہر روز مرکز پر افطاری کا وسیع انتظام کیا گیا جبکہ تراویح میں پڑھے جانے والے قرآن مجید کے مضامین پر علامہ محمد شکیل ثانی روشنی ڈالتے رہے۔ شب توبہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد اللہ بخش نقشبندی اورحافظ ذوالقرنین نے کی۔ عثمان سنی، فیصل ملک اور جاپان کے بچوں نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ قاری اللہ بخش نقشبندی اور قاری ذوالقرنین کو سندھی اجرک کے تحائف اور گلدستے پیش کئے۔سال کا بیسٹ نمازی حضرت حسین کو قرار دیا گیا انہیں بھی اجرک اور پھول پیش کئے گئے۔ محمد انعام الحق نے پروگرام کی نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔

علامہ محمد شکیل ثانی نے توبہ کے موضوع پر بھر پورخطاب کیا اور صلوۃ التسبیح کی نماز کرائی جس کے بعد محفل ذکر منعقد ہوئی، خصوصی دعا میں آنسوؤں کی جھڑی لگ گئی، صبح کی سحری بھی مرکز کی طرف سے دی گئی۔ ایک تاریخی اور یادگار پروگرام پر علامہ شکیل احمد ثانی نے مسجد انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔

رپورٹ: اصغر علی بھنڈر

تبصرہ

Top