جاپان: منہاج القرآن انٹرنیشنل اباراکی کین (جاپان) کے زیراہتمام قرار داد پاکستان کا دن منایا گیا

مورخہ: 23 مارچ 2014ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکز المصطفی اباراکی کین میں قرآن کی تعلیم حاصل کرنے والے بچوں نے23 مارچ کو یوم پاکستان منایا جس میں بچوں کے والدین اور مسجد کی انتظامیہ نے شرکت کی۔

پروگرام میں بچوں نے تلاوت، نعتیں، نظمیں اور ملی نغمے پیش کئے۔ خوبصورت اور رنگین کپڑوں میں پاکستانی ہلالی پرچم لہراتے ہوئے معصومیت کے پیکر بچوں نے پاکستانی سلامتی کی دعائیں مانگیں۔بچوں کے لئے خوبصورت تحائف، جوس اورکھلونوں کا انتظام کیا گیا تھا۔معراج الاسلام، محمد عبداللہ، فاطمہ، فرح، سبحان، آمنہ اور دیگر بچوں نے یوم پاکستان کے موضوع پر روشنی ڈالی۔حافظ محمد یعقوب نے بچوں کو جاپانی زبان میں آزادی اور یوم پاکستان کے حوالہ سے بتایا۔پاکستانی، بنگلہ دیشی، انڈونیشیا، ملائیشیا، سری لنکا اور افغانستان کے بچوں نے پاکستان کے پرچم لہرائے۔

علامہ محمد شکیل ثانی(ڈائریکٹر) نے بچوں کو بتایا کہ آج کے دن پاکستان بنانے کی بنیاد رکھی گئی۔ قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال، مولانا محمد علی جوہر اور فاطمہ جناح کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ قوموں کی ترقی اور عروج اسی میں ہے کہ وہ آزادی اور آزادی حاصل کرنے والوں ہیروز کی یاد کو مناتی رہے تاکہ آنے والی نسلوں کو اپنی تاریخ سے آگاہی رہے۔ پروگرام میں چودھری شاہد رضا، رانا محمد اکرم، عظیم بٹ، حافظ محمد یعقوب اور ثاقب الرحمن نے بھی اظہار خیال کیا۔ دعا کے بعد پروگرام کا اختتام ہوا۔

رپورٹ: ثاقب الرحمن

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top