جاپان: انڈونیشیا کے جاپان میں مقیم مسلمانوں کا منہاج القرآن مرکز کا دورہ

جاپان میں مقیم انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے مسلمان(مرد وخواتین) نے 13 اپریل 2104 کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر جاپان کا وزٹ کیا۔ علامہ شکیل احمد ثانی اور دیگر تنظیمی عہدیداران نے وفد کے شرکاء کو خوش آمدید کہا۔

علامہ محمد شکیل احمد ثانی نے معزز مہمانوں کو منہاج القرآن انٹرنیشنل اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی امت مسلمہ کے لئے کی جانے والی خدمات کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ الحمد للہ اس وقت سو سے زائد ممالک میں منہاج القرآن کا نیٹ ورک موجود ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری پوری ملت اسلامیہ کے ماتھے کا جھومر ہیں، تمام دنیا کے مسلمانوں کو امن ومحبت اور بھائی چارے کا درس دیا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف فتویٰ دے کر مسلما نوں کو سر اٹھا کر جینے کا سلیقہ دیا ہے۔ ایک ہزار سے زائد کتب کے مصنف ہیں، دنیا کی سب سے بڑی NGO منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن بھی انہی کی سرپرستی میں چل رہی ہے۔ دنیا کا سب سے بڑا تعلیمی نیٹ ورک منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انتظام عظیم کارنامہ ہے۔

انڈونیشیا کے مسلمانوں کے وفد نے علامہ محمد شکیل ثانی کا شکریہ ادا کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خدمات کو سراہتے ہوئے نیک جذبات کا اظہار کیا۔ منہاج القرآن اسلامک سنٹر کی طرف سے معزز مہمانوں کو شیخ الاسلا م ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے کئے گئے ترجمہ عرفان القرآن بطور تحفہ دیئے گئے۔

رپورٹ: ثاقب الرحمن

تبصرہ

Top