جھنگ: تحریک منہاج القرآن کا درسِ عرفان القرآن، علامہ ظہیر احمد نقشبندی کا خصوصی خطاب

احمد پور سیال: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام تحصیل احمدپور سیال کے قصبہ گڑھ موڑ میں ماہانہ درسِ عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ درسِ عرفان القرآن کی تقریب سے نظامتِ دعوت تحریک منہاج القرآن کے علامہ ظہیر احمد نقشبندی نے خصوصی خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج جملہ اخلاقی، مذہبی، روحانی اور انسانی قدریں دم توڑ رہی ہیں اور انسان ہی انسان کے خون کا پیاسا ہے۔ اس کا حل رجوع الیٰ القرآن ہے، جو انسانی اقدار سکھاتا ہے، امن کی طرف بلاتا ہے، سلامتی کے ساتھ منزل پر لے جاتا ہے اور جو انسانیت کی بقاء اور اس کے ارتقاء کا ضامن ہے۔ قرآن کی دعوت دہشت گردی اور قتل و غارت سے نجات کی دعوت ہے اور ملکی اور بین الاقوامی سطح پر جدال و قتال اور ظلم و بربریت کا جو بازار گرم ہے اس کا توڑ اسی دعوت سے ممکن ہے۔ یہی دعوت دنیا کو بالعموم اور عالمِ اسلام کو بالخصوص از سرِ نو امن و آشتی کی جنت عطا کر سکتی ہے اور دینِ اسلام کے خلاف ہونے والی ان سازشوں کا قلع قمع کر سکتی ہے جو انتہا پسند، امن دشمن اور دہشت گرد عناصر اسلام کے اصل چہرے کو مسخ کر کے اسے انتہا پسند اور دہشت گرد ثابت کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔

علامہ ظہیر احمد نقشبندی صاحب گڑھ موڑ تحصیل احمد پور سیال میں درس عرفان القرآن کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے

Posted by Minhaj-ul-Quran International [Official] on Wednesday, November 18, 2015

تبصرہ

Top