سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا فریدِ ملت کے 53ویں عرس پر خطاب فرید الدین قادری کی علمی، روحانی اور فکری عظمت پر روشنی علم، تصوف، طب اور ادب میں غیر معمولی خدمات کو خراجِ تحسین عظیم مربی کی حیثیت سے شیخ الاسلام کی تربیت کا ذکر اسلامی فکر، روحانیت اور خدمتِ خلق کے حسین امتزاج کو اجاگر کیا گیا
حضور فریدِ ملت ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ کا 53واں عرس، جھنگ میں روح پرور تقریب پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا ویڈیو لنک کے ذریعے خصوصی خطاب، فریدِ ملتؒ کی علمی، روحانی اور ملی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین۔
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے فریدِ ملت کی علمی، فکری اور روحانی خدمات کو شاندار خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے عظیم دینی ورثے اور فکری بصیرت پر روشنی ڈالی اور تحریکِ پاکستان میں ڈاکٹر فرید الدین قادری کی خدمات کے نمایاں کردار کو اجاگر کیا گیا۔
فریدِ ملت ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ کے 53ویں عرس کا درود پاک کے سائے میں چادر پوشی کرتے ہوئے آغاز ہوا جس میں مرکزی قیادت نے بھرپور شرکت کی۔
چھنگ: شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب 15 فروری بروز اتوار بعد نماز عشاء آستانہ عالیہ جمالیہ نقشبندیہ مجددیہ جھنگ صدر میں منعقد ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن جھنگ کے زیر اہتمام شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر انکی جائے ولادت پر پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے مقررین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی زندگی علم، خدمتِ خلق اور مذہبی و سماجی اصلاحات کا ایک روشن باب ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ماموں جان اور ڈاکٹر علی وقار قادری کے والدِ محترم مرحوم حاجی محمد شفیع کے ایصالِ ثواب کے لیے جھنگ میں ختم قل شریف کی پروقار دعائیہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں تحریک منہاج القرآن کے قائدین، کارکنان، مذہبی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی، فریدِ ملت ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے 52 ویں عرس مبارک کی تقریب دارالعلوم فریدیہ قادریہ، ملحقہ درباد فریدِ ملت، بستی لوہلے شاہ، جھنگ صدر میں ہوئی۔ عرس کے موقع پر ’فرید ملت سیمینار‘ کا انعقاد کیا گیا۔
بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی، فریدِ ملت ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے 52 ویں عرس مبارک کی تقریب میں دارالعلوم فریدیہ قادریہ، ملحقہ درباد فریدِ ملت، بستی لوہلے شاہ، جھنگ سے فارغ التحصیل ہونے والے 50 حفاظ و حافظات کو اسناد دی گئیں
جھنگ: القادریہ جھنگ میں حسبِ روایت شیخ الاسلام ڈے کی عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی، جس کا اہتمام پاکستان عوامی تحریک جھنگ نے کیا۔ یہ جھنگ والوں کے لیے ایک منفرد اعزاز ہے کہ وہ اسی مقام پر قائد ڈے مناتے ہیں جہاں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی کی ولادت ہوئی تھی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے عظیم علمی و روحانی شخصیت اپنے دادا جان حضرت فریدِ ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ، اپنی دادی جان حضرت خورشید بیگم رحمۃ اللہ علیہا, نانا جان الحاج مہر غلام محمد رحمۃ اللہ علیہ اور چچا جان محمد جاوید القادری رحمۃ اللہ علیہ کے مزارات پر حاضری دی، پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔
منھاج انسٹیٹیوٹ آف قرأت اینڈ تحفیظ القرآن دارالعلوم فریدیہ قادریہ جھنگ صدر میں ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ختم شریف کے بعد علامہ غلام ربانی تیمور شھید کے بلندئِ درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ اس دعائیہ تقریب میں الحاج محمد صبغت اللہ قادری صاحب نے سرپرستی فرمائی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع جھنگ کے زیرِاہتمام 19 فروری 2024 کو حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 73ویں سالگرہ کا پروقار اور عظیم الشان پروگرام اُنکی جائے ولادت القادریہ جھنگ میں منعقد ہوا۔ یہ عظیم سعادت جھنگ والوں کو ہی نصیب ہوتی ہے کہ وہ اُسی دن اور اُسی جگہ قائد ڈے مناتے ہیں جہاں حضور شیخ الاسلام کی ولادت باسعادت ہوئی
منہاج انسٹیٹیوٹ آف قرأت اینڈ تحفیظ القرآن دارالعلوم فریدیہ قادریہ جھنگ میں حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 73ویں سالگرہ کا پروقار اور عظیم الشان پروگرام منعقد ہوا۔
حضرت فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے 50ویں عرس مبارک کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ اللہ رب العزت اپنے صالح بندوں کیلئے صالح اسباب پیدا فرماتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرتِ فرید ملت نے اپنے جگر گوشہ کی تربیت کچھ اس انداز میں فرمائی کہ وہ ’’الولد سرٌ لابیہ‘‘ کا مصداق ہیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.