جھنگ: فرید ملت ڈاکٹر فریدالدین قادری کا سالانہ عرس مبارک 2018

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی فرید ملت، محسن تحریک حضرت ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبارک یکم جولائی 2018ء کو جھنگ صدر بستی لوہلے شاہ میں منعقد ہوا۔ عرس تقریبات کی صدارت متولی دربار فرید ملت و آستانہ عالیہ صاحبزادہ محمد صبغت اللہ قادری نے کی جبکہ ڈائریکٹر دارلعلوم فریدیہ جھنگ علامہ عبدالقدیر قادری و صاحبزادہ محمد طاہر قادری کی زیرنگرانی تقریبات منعقد ہوئیں۔

مرکزی سیکرٹریٹ سے ڈائریکٹر ایڈمن و اجتماعات جواد حامد، ڈائریکٹر مالیات عدنان جاوید، سید امجد علی شاہ، مرکزی نظامت دعوت کے ناظم علامہ جمیل احمد زاہد، شہزاد رسول قادری حاجی محمد اسحاق، سہیل احمد رضا اور دیگر قائدین کے وفد نے بھی عرس تقریبات شرکت کی۔

مرکزی تقریب میں قاری نور احمد چشتی نے تلاوت کلام پاک پیش کی جبکہ محمد شہباز قمر فریدی، شکیل احمد طاہر، منہاج نعت کونسل اور شہزاد برادران نے نعت خوانی کی۔ اس موقع پر عامر رضا نے نقابت کی جبکہ استقبالیہ کلمات عمر مصطفیٰ نے پیش کیے۔ پروگرام میں علامہ جمیل احمد زاہد نے خطاب کیا اور حضرت فرید ملت کی زندگی کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی۔

مرکزی تقریب سے صاحبزادہ صبغت اللہ قادری اور ان کے ساتھ وفد نے دربار عالیہ پر چادر چرھائی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ پروگرام کے اختتام پر صاحبزادہ صبغت اللہ قادری نے خصوصی دعا کرائی۔

تبصرہ

Top