القادریہ جھنگ: جائے ولادت حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پر قائد ڈے کا خصوصی پروگرام

Quaid-Day-program-2023--at-Alqadria-Jhung

پاکستان عوامی تحریک ضلع جھنگ کے زیرِاہتمام 19 فروری 2023 بروز اتوار بعد نمازِ مغرب حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 72 ویں سالگرہ کا پروقار اور عظیم الشان پروگرام اُنکی جائے ولادت القادریہ جھنگ میں منعقد ہوا۔ یہ عظیم سعادت جھنگ والوں کو ہی نصیب ہوتی ہے کہ وہ اُسی دن اور اُسی جگہ قائد ڈے مناتے ہیں جہاں حضور شیخ الاسلام کی ولادت باسعادت ہوئی۔

پروگرام میں صاحبزادہ الحاج محمد صبغت اللہ قادری، صاحبزادہ محمد طاہر قادری، علامہ عبد القدیر قادری (ڈائریکٹر دارالعلوم فریدیہ قادریہ جھنگ صدر)، صاحبزادہ سید نور جمال شاہ (ہیڈ سوشل میڈیا ٹیم PAT ضلع جھنگ) اور ڈاکٹر عتیق الرحمن سراج مہمانان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔

قیصر عباس (صدر PAT ضلع جھنگ)، خالد بھٹہ، بابر جاوید، مہر سجاد مرالی، محمدالطاف ٹیپو، ثناءاللہ طاہری، مہر وسیم، حیدر سیال، اللہ دتّہ، محمد نواز عاصی، محمد یوسف قادری، حافظ محمد شکیل قادری، مسز مریم قدیر قادری، حاجی محمد انیس انصاری، حاجی محمد اسلم قادری، طارق انصاری، پروفیسر اشفاق احمد، عبدالباسط، حاجی محمد انیس انصاری، علامہ عبدالقدیر قادری اور مہر سجاد مرالی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

محمد الطاف ٹیپو صاحب اور ثناءاللہ طاہری صاحب نے خطاب فرماتے ہوئے حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ہمہ جہت شخصیت کے مختلف پہلوؤں اور کارہائے نمایاں پر روشنی ڈالی اور وقت کے مجدد کے ساتھ وابستگی کو ہی دنیا و آخرت کی کامیابی اور اس دور میں بقاء کا ذریعہ قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ حضور شیخ الاسلام کی قیادت میں مصطفوی انقلاب کی عملی جدو جہد میں شامل ھو جائیں۔

آخر میں قائد ڈے کے خصوصی ترانوں کی گونج میں خوبصورت کیک کاٹا گیا اور تمام حاضرین کیلئے ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ الحاج محمد صبغت اللہ قادری نے حضور شیخ الاسلام کی صحت وسلامتی اور درازئِ عمر کیلئے خصوصی دعا فرمائی۔

تبصرہ

Top