کاروان فرید ملت - برموقع عرس فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری (رح)

فرید ملت حضرت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر تحریک منہاج القرآن کی نظامت اجتماعات و مہمات نے فرید ملت کارواں کا اہتمام کیا۔ یہ کارواں 6 اکتوبر 2009ء کو مرکزی سیکرٹریٹ لاہور سے جھنگ کے لیے روانہ ہوا۔ 12 گاڑیوں پر مشتمل کارواں کی قیادت ناظم اجتماعات محمد جو ٍاد حامد نے کی۔ اس موقع پر مرکزی نائب ناظم اعلٰی علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی دعا کی۔ اس کے علاوہ کچھ احباب انفرادی طور پر بھی عرس مبارک کی تقریبات میں شرکت کے لئے جھنگ پہنچے۔

فرید ملت کارواں درج ذیل احباب پر مشتمل تھا۔

راجہ زاہد محمود، صوفی مقصود احمد قادری، رانا محمد ادریس قادری مرکزی نائب ناظم اعلیٰ، محمد جواد حامد مرکزی ناظم اجتماعات و مہمات، الحاج محمد الیاس قادری مرکزی ناظم تعمیرات، سید فرحت حسین شاہ مرکزی ناظم علماء کونسل، علامہ عثمان سیالوی نائب ناظم علماء کونسل، ڈاکٹر شاہد محمود مرکزی ناظم منہاج ویلفیئر فاونڈیشن، ڈاکٹر تنویر اعظم سندھو مرکزی ناظم تربیت، شاہد لطیف قادری ناظم ایم ای ایس، افتخار شاہ بخاری مرکزی نائب ناظم منہاج ویلفیئر فاونڈیشن، شہزاد رسول قادری مرکزی نائب ناظم اجتماعات و مہمات، حاجی محمد اسحاق مرکزی نائب ناظم اجتماعات و مہمات، چوہدری سلطان محمود مرکزی نائب ناظم اجتماعات و مہمات، ساجد حمید مرکزی نائب ناظم اجتماعات و مہمات، ذیشان بیگ سابق صدر ایم ایس ایم، ملک شمیم خان نمبر دار مرکزی سینئرنائب ناظم تعمیرات، رانا نفیس احمد ڈی ایف اے، میاں افتخار مرکزی نائب ناظم تعمیرات، صاحبزادہ افتخار الحسن ڈپٹی آرگنائزر بزم قادریہ، نذر حسین گیلانی، حسنین جاوید، یاسر خان مرکزی پرچیز آفسر مرکزی سیکرٹریٹ، محمد زاہد خان سیکرٹری کوآرڈینیشن، علامہ علی اختر اعوان ناظم دعوت، علامہ نصیرالدین صدیقی ناظم دعوت، علامہ شکیل ثانی ناظم دعوت، علامہ احمد رضا ناظم دعوت، علامہ اعجاز احمد ملک ناظم دعوت، حفیظ اللہ جاوید ناظم لاہور، ڈاکٹر قاشر رفیق نائب ناظم لاہور، حاجی غلام غوث، چودھری سلطان محمود نائب ناظم لاہور، عدنان جاوید، علی وقار، وسیم ہمایوں سابق ناظم تحریک پنجاب، عابد چودھری، محمد ثاقب بھٹی، شوکت کامران اور ان کے علاوہ مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف اور کار کنان بھی کارواں میں شامل تھے۔

کارواں جب جھنگ پہنچا تو دربار عالیہ فرید ملت پر سجادہ نشین صاحبزادہ صبغت اللہ قادری، حافظ عبد القدیر پرنسپل دار العلوم فریدیہ اور مقامی تحریکی قائدین نے قافلے کا شاندار استقبال کیا۔ بعد ازاں شرکاء کاروان فرید ملت نے صاحبزادہ صبغت اللہ قادری کی سربراہی میں حضرت ڈاکٹر فرید ا لدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے مزار اقدس پر حاضری دی اور چادر پوشی کی۔ اس موقع پر مزار اقدس پر مختصر محفل درود و سلام اور نعت بھی منعقد کی گئی۔

اس محفل میں نعت خوانی کے دوران حاضرین و زائرین پر رقت طاری تھی آخر میں علامہ عثمان سیالوی نے دعا کی۔ سجادہ نشین دربار عالیہ صاحبزادہ صبغت اللہ قادری نے خصوصی دعا کی۔ انہوں نے کاروان فرید ملت کی بہترین تواضع کی۔ کھانے کے بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور نماز کے فورا بعد محفل میلاد کا آغاز ہوا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت محترم قاری غلام عباس اور محترم قاری خالد حمید کاظمی نے حاصل کی دار العلوم فریدیہ کے طلباء نے بہت ہی خوبصورت انداز میں قصیدہ بردہ شریف پڑھا۔ شہزاد برادران، ارشاد اعظم چشتی، میاں سرور صدیق، منہاج نعت کونسل، ظہیر احمد بلالی برادران، امجد علی بلالی برادران اور الحاج محمد افضل نوشاہی نے محفل نعت میں خصوصی طور پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔ علامہ رانا محمد ادریس قادری اور محترم علامہ اعجاز ملک نے فرید ملت کی حیات اور اولیاء اللہ کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس محفل میں نقابت کے فرائض حافظ عبد القدیر پرنسپل دار العلوم فریدیہ نے سر انجام دیئے۔

دوران محفل شرکاء محفل پرایک عجیب رقت انگیز کیفیت طاری رہی اور محفل پاک میں موجود خواتین و حضرات سے کوئی ایسا نہ تھا کہ جس کی آنکھیں پر نم نہ ہوں۔ اس محفل کا اختتام صاحبزادہ صبغت اللہ قادری سجادہ نشین دربار عالیہ فریدیہ نے فرید ملت کارواں کے شرکاء کا شکریہ ادا کر کے کیا۔ کارواں کے شرکاء بذریعہ قرعہ اندازی عرفان القرآن کے نسخہ جات بھی تقسیم کیے گئے۔ آخر میں سید فرحت حسین شاہ مرکزی ناظم علماء کونسل نے اختتامی دعا فرمائی۔

تبصرہ

Top