سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سرگودھا کے زیرِاہتمام محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت نے خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ حب مصطفیٰﷺ وجہہ بقائے ایمان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نسبت مصطفیٰ ﷺ پر قائم رہنا اور مصطفوی نسبت کو سب رشتوں پر غالب رکھنا ہی ہمارے ایمان کا بنیادی تقاضا ہے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کے پلیٹ فارم سے یہی پیغام ہمیں گھر گھر پہنچانا ہے۔
شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 7ویں برسی کے موقع پر ملک بھر میں پرامن یکجہتی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی خواتین رہنماوں اور کارکنان کے ساتھ بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کیساتھ اظہار یکجہتی اور حصول انصاف کے لیے نکالی گئی ریلیوں میں منہاج ویمن لیگ نے بھرپور شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سرگودھا کے زیراہتمام 31 ویں یوم تاسیس کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ سرگودھا کی خواتین کارکنان اور عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا اور شرکاء نے یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سرگودھا کے زیراہتمام 19 فروری 2012 کو محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جناح ہال کمپنی باغ میں منعقد ہوئی۔ جس میں اہم شخصیات کے علاوہ 2000 خواتین نے شرکت کی۔ پروگرام کے صدارت مسز فریدہ ارشد نے کی جبکہ نقابت کی فرائض محترمہ مسز پروین بھٹہ نے سرانجام دیے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ بھلوال کے زیراہتمام مورخہ 09 فروری 2012ء بروز جمعرات ایک عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بھلوال کے دورونزدیک سے تقریبا 800 خواتین و طالبات نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت محترمہ ماریہ عارف نے حاصل کی جس کے بعد نعتِ مقبول رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت محترمہ شازیہ جاوید، محترمہ شاہدہ اور محترمہ اقصیٰ فاروق نے حاصل کی۔
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2022 Minhaj-ul-Quran International.