سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن ضلع سرگودھا کے زیراہتمام کوہ نور میرج ہال میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن ڈاکٹر محمد رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد رفیق نجم نے گفتگو کرتے ہوئے منہاج القرآن سرگودھا کی کارکردگی کو مثالی قرار دیا۔ انہوں نے منہاج القرآن سرگودھا کی اعلیٰ کارکردگی پر کارکنان کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن سرگودھا کے زیراہتمام دعوتی پیغام کو انتہائی موثر انداز میں پھیلایا گیا، جس پر کارکن سے لے کر عہدیدار تک سب مبارکباد کے مستحق ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سرگودھا کے زیرِاہتمام محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت نے خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ حب مصطفیٰﷺ وجہہ بقائے ایمان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نسبت مصطفیٰ ﷺ پر قائم رہنا اور مصطفوی نسبت کو سب رشتوں پر غالب رکھنا ہی ہمارے ایمان کا بنیادی تقاضا ہے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کے پلیٹ فارم سے یہی پیغام ہمیں گھر گھر پہنچانا ہے۔
پورے پاکستان کی طرح منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سرگودھا کے زیراہتمام بھی غریب اور مستحق گھرانوں کے گھروں میں گوشت کی تقسیم کیلئے اجتماعی قربانی کی گئی، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے حکم پر عید کی خوشیوں میں غریب اور مستحق افراد کو شامل کرنے کیلئے ضلع سرگودھا میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں تقریباً 15 من گوشت مستحق گھرانوں میں باعزت طریقہ سے تقسیم کیا گیا۔
پاکستان عوامی تحریک سرگودھا کے زیراہتمام شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 7ویں برسی کے موقع پر 17 جون 2021ء کو پرامن ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن، منہاج یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سرگودھا کے قائدین و کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء سے ایکجہتی کا ظہار کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2022 Minhaj-ul-Quran International.