سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شیخوپورہ میں منعقدہ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حضور نبی اکرم ﷺ کی سیرت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے تحریک منہاج القرآن لاہور کے سکالرز اور زونل ذمہ داران کی ملاقات، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی میلاد کی خوشیاں منانا، اس کا اہتمام کرنا آپ ﷺ کے ساتھ محبت و مودت کا اظہار ہے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شہرہ آفاق کتاب ’’دستور مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور‘‘ کی کراچی میں تقریب رونمائی، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے خطاب میں دستور مدینہ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کہا جاتا تھا کہ دستور مدینہ صرف تاریخ کی کتابوں میں ہے، اللہ کی توفیق سے ہم نے قرآن و حدیث کی روشنی میں اس کی حقانیت اور ناگزیریت کو ثابت کیا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں کراچی کی معروف کاروباری شخصیت حاجی محمد ادریس کی طرف سے عشائیہ دیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شرکاء سے تربیتی خطاب کیا اور صوفیاء کرام کی تعلیمات اور ان کے روحانی کردار پر روشنی ڈالی۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا کراچی میں منعقدہ سالانہ میلاد کانفرنس سے خطاب، میلاد کانفرنس میں مختلف مسالک و مذاہب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات اور ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے آغوش آرفن کیئر ہوم کے بچوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آغوش کراچی کے بچوں نے چیئرمین سپریم کونسل کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور آپ کی موجودگی میں سالگرہ کا کیک کاٹا، ساتھ ہی آپ کی درازئ عمر کے لیے دعا بھی کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کراچی میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنی شہرہ آفاق تصنیف ’’دستور مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور‘‘ بطور تحفہ پیش کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 3 روزہ تنظیمی دورہ پر کراچی پہنچ گئے، جہاں کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارکنان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے نمازِ جمعہ مرکزی جامع مسجد غوثیہ منہاج القرآن ابراہیم حیدری ٹاؤن (شاہ لطیف ٹاؤن) کراچی میں ادا کی، نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد ملکی سلامتی و خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے تنظیمی دورے کے پہلے روز آغوش آرفن کیئر ہوم کا دورہ کیا اور وہاں زیرِتعلیم بچوں اور اساتذہ سے ملاقات کی۔
تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز شمالی پنجاب کا مشترکہ آن لائن اجلاس بذریعہ زوم ایپ پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں محترم خرم نواز گنڈا پور (ناظم اعلیٰ MQI) نے اہم پالیسی امور اور آئندہ کے اہداف پر خصوصی گفتگو کی اور تنظیمات کو ہدایات فرمائیں۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے فریدِ ملّت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (FMRi) میں منعقدہ سالانہ محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ میں بہ طور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور خطاب فرمایا۔ اپنے خطاب میں آپ نے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کو اَخلاقِ حسنہ کا کمال عطا فرمایا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست شہزادہ غوث الوریٰ قدوۃ الاولیاء حضور پیر سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رحمۃ اللہ علیہ کے یوم ولادت کے موقع پر(بزم قادریہ) کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پروقار دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
منہاج القرآن جرمنی کے زیراہتمام سالانہ محفل میلادالنبی ﷺ کا انعقاد شہر کے ایک بڑے ہال میں کیا گیا، جس میں خواتین وحضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا جس کے بعد بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔ ووپرتال کی تنظیم کو حضور ﷺ کا میلاد منانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے زیراہتمام میلاد النبی ﷺ کا نواں سالانہ جلوس امریکی ریاست کنیٹیکٹ میں 22ستمبر 2024کو منعقد ہوا۔ جلوس کی قیادت صدر منہاج القرآن چیپٹر کنیٹیکٹ پروفیسر جاوید اقبال، منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کے ڈائریکٹر علامہ محمد شریف کمالوی اور منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کے صدر حاجی غلام سرور نے کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.