سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
17 جون 2025 کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی یاد میں منعقدہ 11ویں برسی کے موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ایک اہم خطاب فرمایا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کو گزرے گیارہ سال ہو چکے ہیں، مگر انصاف کا سورج تاحال طلوع نہیں ہوا۔
فرانس: منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیرِ اہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کی گیارہویں برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ ڈائیریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس علامہ میر حسن قادری نے ریفرنس میں خصوصی شرکت کی اور شہادت کے مقام و مرتبہ پر مفصل گفتگو فرمائی۔
اکستان عوامی تحریک کے اعلیٰ سطحی وفود نے شہدائے ماڈل ٹاؤن عمر صدیق شہید، صوفی محمد اقبال شہید اور عاصم حسین شہید کے مزار پر حاضری، فاتحہ خوانہ کی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کی اعلیٰ سطحی وفود کے ساتھ شہدائے ماڈل ٹاؤن تنزیلہ امجد شہید، شازیہ مرتضیٰ شہید اور غلام رسول شہید کے مزار پر حاضری، فاتحہ خوانہ کی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور شہداء کے گھروں میں ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔
شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 11 ویں برسی پر عوامی تحریک کی طرف سے ملک بھر کی تنظیمات نے دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا۔ راہنماؤں نے شہداء کی قبروں پر حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن ملتان کے زیرِ اہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی گیارہویں برسی کے موقع پر جامع مسجد منہاج القرآن شریف پورہ میں دعائیہ تقریب اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کی گیارہویں برسی کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے جنرل سیکرٹری توقیر احمد اعوان کی قیادت میں وفد نے شہیدِ ماڈل ٹاؤن حافظ محمد رضوان کی قبر پر حاضری دی۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات انجنیئر محمد رفیق نجم نے تحریک منہاج القرآن ضلع بھکر کے ضلعی و تحصیلی قائدین کے ہمراہ بھکر کے پہلے شہیدِ انقلاب عبدالمجید سیگڑا شہید کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر شہید عبدالمجید سیگڑا کے اہلِ خانہ اور برادری کے معزز زعماء بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔
17 جون 2025 کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی یاد میں 11ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر پورے ملک میں دعائیہ تقاریب اور تقاریر کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس سال کو سالِ ایصالِ ثواب کے طور پر بھی منایا جا رہا ہے، تاکہ ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جا سکے جنہوں نے اپنی جانیں قربان کر دیں۔
سیدنا عثمانِ غنیؓ نے وحدتِ امت کی خاطر جان قربان کی۔ 18 ذوالحجہ کو جب مدینۂ طیبہ میں خلیفۂ وقت سیدنا عثمانِ غنیؓ کو شہید کیا گیا، تو درحقیقت وہ چراغ گل کیا گیا جس کی روشنی نے اسلام کے ابتدائی دور کو منور کیا۔
سیدنا عثمانؓ کی شہادت وحدتِ امت پر حملہ تھا۔ خلیفۂ ثالث سیدنا عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ کی شہادت دراصل اُس اتحاد پر وار تھا جو نبی اکرم ﷺ نے اپنے دستِ مبارک سے قائم فرمایا تھا۔ آپؓ کا کردار ہمیں سکھاتا ہے کہ صبر، حلم، اور رواداری وہ اقدار ہیں جو ایک صالح معاشرے کی بنیاد ہیں۔
سیدنا عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ کی خلیفۂ راشد کی حیثیت سے مظلومانہ شہادت تاریخِ اسلام کی الم ناک اور سبق آموز حقیقت ہے۔ آپؓ کی شہادت صرف ایک صالح حکمران کی زندگی کا خاتمہ نہیں تھا،
چکوال: سانحہ ماڈل ٹاؤن کے عظیم شہید، چکوال کی دھرتی کے بہادر سپوت محمد رضوان شہید کی سالانہ برسی نہایت عقیدت و احترام سے کوٹ چوہدریاں، چکوال میں منائی گئی۔ تقریب کا آغاز شہید کی قبر پر پرچم کشائی اور پھولوں کی چادر چڑھانے سے ہوا، جس کے بعد تلاوتِ قرآن پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے محفل کا روح پرور آغاز کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کا روحانی اجتماع مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کے پروگرام کا آغاز نماز عشاء کے بعد تلاوت کلام رحمن سے ہوا
قربانی ہر صاحب حیثیت پر فرض ہے: خرم نواز گنڈاپور
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.