پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرِاہتمام قائم مرکزی قربان گاہ (سلاٹر ہاؤس) کا دورہ

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ قربانی کا فریضہ امتِ مسلمہ کو اخوت، مساوات اور ایثار کے رشتے میں جوڑتا ہے۔ قربانی کے بابرکت ایام میں امیر و غریب کے گھروں میں یکساں خوشیاں اور نعمتیں پہنچتی ہیں جبکہ صاحبِ حیثیت افراد غریب اور مستحق خاندانوں کے میزبان بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہی جذبۂ اخوت و مساوات اسلامی معاشرے کی حقیقی روح اور اسلام کا نمایاں امتیاز ہے۔
انہوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر فیصل حسین مشہدی اور ان کی پوری ٹیم کو اجتماعی قربانی کے مثالی انتظامات پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہر سال اجتماعی قربانی میں حصہ لینے والوں کے اعتماد پر پورا اترتی ہے اور سُنتِ ابراہیمی کی ادائیگی میں اپنا دینی و ملی فریضہ انجام دیتی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس خدمتِ دین اور خدمتِ انسانیت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر پروجیکٹس منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن قاسم منصور اعوان نے پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو قربانی پلان 2026 کے حوالے سے جامع بریفنگ دی۔
اس موقع پر حاجی عبد الغفور، ایم ڈی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل حسین مشہدی، ڈاکٹر محمد رفیق نجم، ڈائریکٹر آپریشنز منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن انجینئر ثناء اللہ خاں، ڈپٹی ڈائریکٹر اشتیاق حنیف مغل، معظم مصطفوی، قاضی فیض الاسلام، رانا محمد فیصل، محمد الیاس ڈوگر، سعید گجر و دیگر بھی موجود تھے
ڈائریکٹر منہاج کالجز ونگ کمانڈر (ر) محمد غفار نے اس موقع پر استقبالیہ گفتگو کرتے ہوئے معزز مہمانانِ گرامی، اساتذہ، فیکلٹی ممبرز اور طلبہ کو خوش آمدید کہا۔ مینیجنگ ڈائریکٹر منہاج ایجوکیشن سوسائٹی پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود چوہدری اور راشد حمید کلیامی نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔
اختتامی تقریب میں مختلف کورسز میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں اعزازی اسناد اور ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں ڈاکٹر محمد رفیق نجم، نوراللہ صدیقی، کرنل (ر) خالد جاوید، میاں عبدالقادر، سید محمود الحسن جعفری، قاضی فیض الاسلام سمیت اساتذہ، طلبہ اور جملہ منتظمین نے خصوصی شرکت کی۔


































تبصرہ