کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، اٹک کیمپس کی مرکزی لائبریری میں سیرہ کارنر کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی کتب کا تحفہ

مورخہ: 01 جون 2026ء

Shaykh ul Islam Books Donated to Seerah Corner at COMSATS Attock Campus 2026

اٹک: کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، اٹک کیمپس کی مرکزی لائبریری میں قائم سیرہ کارنر کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی تصنیف کردہ کتب کا قیمتی ذخیرہ بطور تحفہ پیش کیا گیا۔

سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر نظامت ایجوکیشنل اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ، منہاج القرآن انٹرنیشنل حسن محمود جماعتی نے کتب کامسیٹس یونیورسٹی اٹک کیمپس کے ڈپٹی لائبریرین محترم لئیق مشتاق اور ہیڈ آف منیجمنٹ سائنس ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر فیصل شہزاد کے حوالے کیں۔

اس موقع پر یونیورسٹی کے ذمہ داران نے کتب کے تحفے کو طلبہ، اساتذہ اور محققین کے لیے نہایت مفید قرار دیا اور کہا کہ سیرتِ طیبہ، اسلامی تعلیمات اور فکری و تحقیقی موضوعات پر مشتمل یہ کتب علمی و تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی علمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

تحفے میں ترجمہ عرفان القرآن، المنہاج السوی، الروض الباسم، سیرۃ الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، عقیدہ ختم نبوت، شمائل مصطفیٰ ﷺ، خصائص مصطفیٰ ﷺ، "دیکھو سرکار کیسے ہیں" کتب کی سیریز، سیرت نبوی ﷺ کا اصل خاکہ اور الاربعینات کے مکمل سیٹ سمیت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کی دیگر علمی و تحقیقی تصانیف شامل تھیں۔

Shaykh ul Islam Books Donated to Seerah Corner at COMSATS Attock Campus 2026

Shaykh ul Islam Books Donated to Seerah Corner at COMSATS Attock Campus 2026

Shaykh ul Islam Books Donated to Seerah Corner at COMSATS Attock Campus 2026

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top