سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان عوامی تحریک فرانس کے زیر اہتمام یوم پاکستان کا پروگرام مورخہ 25 مارچ 2012ء کو جمناز جان گیمیئے سونتے دولیسیو میں ملی جو ش وجذبے سے منایا گیا۔ پروگرام میں کثیر تعداد میں پاکستانی کمیونٹی، تمام پاکستانی سیاسی جماعتوں کے عہدیداران، پاکستانی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام سرگودھا پاکستان کے امیر چودھری محمد اسماعیل سندھو اورایم سی بی یورپ کے سیکرٹری نوید احمد اندلسی کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لئے مورخہ 23 مارچ 2012ء کو دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے ذیلی مرکز پونتوکومبوہ کی انتظامیہ نے مورخہ 26 مارچ 2102ء کو پیرس میں ترکی ریسٹورنٹ میں گرینڈ عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں منہاج القرآن فرانس کے ایگزیکٹو ممبران نے بھر پور شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینئرنائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے مورخہ 23 مارچ 2012ء کو ہفتہ وار محفل ذکر ونعت میں شرکت کے لئے منہاج القرآن مرکز لاکورنیوفرانس تشریف لائے۔ منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری اور جملہ تنظیمات نے شیخ زاہد فیاض کو خوش آمدید کہا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس نے مورخہ 19 مارچ 2102ء کوپاکستانی رائل پرنس ریسٹورنٹ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کے اعزاز میں گرینڈ ڈنر کا اہتما م کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اور منہاج سسٹر لیگ فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 11 مارچ 2012ء کو لاکورونیو مرکز میں بڑی گیارہویں شریف کی مناسبت سے سالانہ محفل کا انقعاد کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مورخہ 15 فروری 2012ء کو صدر منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن فرانس محمد نعیم چوہدری کے ماموں جان (چوہدری محمدثقلین) ہارٹ اٹیک سے پیرس میں انتقال فرما گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون ۔ مرحوم کا جسد خاکی جب لاہور لایا گیا تو ائیر پورٹ پر مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر امور خارجہ راجہ محمد جمیل اجمل اور سیکرٹری امور خارجہ محمد وسیم افضل سمیت دیگر قائدین ورہنماء نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل لاکورنیو (فرانس) مرکز پر مورخہ 14 فروری 2012ء کو منہاج ٹی وی کے مینجنگ ڈائریکٹر شیخ ساجد فیاض کے نام سرپرائز ویلنٹائن ڈے تقریب کا انعقاد کیا جس کا اہتمام منہاج القرآن یوتھ لیگ فرانس نے کیا تھا۔ تقریب میں منہاج القرآن فرانس کی مجلس شوریٰ کے اراکین نے شرکت کی جس میں مرد و خواتین سب کی نمائندگی تھی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ومنہاج سسٹر لیگ فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 12 فروری 2102ء کو مرکز منہاج القرآن لاکورونیو میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی، کثیر تعداد میں خواتین کی موجودگی کی وجہ پروگرام تاریخی اہمیت اختیار کر گیا۔
منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے ربیع الاول کے کامیاب پروگرام کے انعقاد پر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی انتظامیہ اور معززین پیرس کے اعزاز میں مورخہ 10 فروری 2012ء کو لاکورونیو مرکز پر گرینڈ عشائیہ کا اہتمام کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اور منہاج القرآن یوتھ لیگ گارج لے گونس کے زیر اہتمام مورخہ 09 فروری 2012ء بروز جمعرات رات 9 بجے پانچویں سالانہ عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ برطانیہ کے مشہور نعت خواں علی محمد قادری، علامہ عبدالرازق، حاجی خلیل( سرپرست ادارہ گارج لے گونس)، مرکزی ایگزیکٹو نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 04 فروری 2012ء بروز ہفتہ منہاج القرآن مرکز لاکورونیو میں جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتہائی عیقدت احترام اور خوشی سے منایا گیا۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 27 جنوری 2012ء کو لاکورونیو مرکز پر ہفتہ وار محفل ذکر ونعت منعقد کی گئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج سسٹر لیگ اور منہاج ویمن لیگ فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 15 جنوری 2102ء کو ماہانہ گیارہویں شریف کا پروگرام لاکورنیو مرکز پر منعقد ہوا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی
منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس(فرانس ) اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیر اہتمام نیو ایئر نائٹ مورخہ 31 دسمبر 2011 کے موقع پر پہلی سالانہ شب التجاء کی محفل کا انعقاد کیا گیا اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ اس نئے سال کا آغاز جہاں غیر مسلم گناہوں سے کرتے ہیں وہاں ہم اس سال کا آغاز اللہ رب العزت اور اس کے محبوب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذکر سے کریں گے۔
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2023 Minhaj-ul-Quran International.