سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام روزانہ اجتماعی افطاری کا اہتمام کیا جاتا ہے، یکم جون 2017 (6 رمضان المبارک) کو بھی اللہ تعالی کی رضا کی خاطر روزہ رکھنے والوں کے لئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں بلاتفریق رنگ و نسل کثیر تعداد میں روزہ داروں نے شرکت کی۔ اس مختصر تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری نورالامین نے حاصل کی، اس کے بعد قاری محمد صدیق نے ختم پاک پڑھا۔
پاکستان عوامی تحریک فرانس کے سینئر نائب صدر محمد نعیم چودھری، جو کہ صدر پاکستان کلچرل ایسوسی ایشن درانسی بھی ہیں نے اپنی رہائش گاہ پر شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں علاقائی پاک کمیونٹی، فرنچ فیملی فرنڈز اور فرانس کی مین سٹریم پارٹی UDI کے صدر Jean Christophe Lagarde نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن فرانس کے روح راوں پیرس کی معروف شخصیت صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس و سابق صدر پاکستان عوامی تحریک یورپ حاجی محمد اسلم چودھری انفیکشن کے باعث شدید علیل ہو گئے۔ انفیکشن کی شدت کو دیکھتے ہوئے ہنگامی طور پر پیرس کے ہسپتال Bicha میں داخل کر دیا گیا۔ ڈاکٹرز کی بر وقت تشخیص کے باعث اب حاجی محمد اسلم چوھدری کی حالت تسلی بخش ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے ورکرز کا کنونشن 05 مئی 2017 کو ہوا جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی طور پر شرکت کی اور کارکنان، رفقاء و وابستگان سے اظہار خیال کیا۔ کنونشن کا اہتمام منہاج القرآن اسلامک سینٹر پیرس کیا گیا تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی سربراہی میں یکم ستمبر 2016 کو منہاج اسلامک سینٹر پیرس میں منہاج القرآن فرانس کا اجلاس منعقد ہوا جس میں حماد مصطفیٰ العربی، چوہدری محمد اعظم، علامہ میر حسن قادری، علامہ حافظ نذیر احمد قادری اور علامہ رازق حسین سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے عہدیداران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پیرس (اے۔ کے۔ راؤ) پاکستان کے 69 ویں جشن آزادی کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک فرانس نے ’جشنِ آزادی سمینار‘ کا اہتمام کیا۔ سمینار میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سابق ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، پاکستان عوامی تحریک فرانس کے صدر حاجی محمد اسلم، منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے صدر چوہدری محمد اعظم، پریس کلب کھاریاں کے سابق صدر نصراللہ چوہدری ایڈوکیٹ اور علامہ حافظ نذیر احمد سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رفقاء اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد شریک تھے۔
سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین القادری فرانس کے تین روزہ تنظیمی دورے کے بعد پیرس سے لندن روانہ ہوگئے۔ اورلی ائیرپورٹ پر سفیرِ منہاج القرآن علامہ حافظ نذیر احمد، سابق نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، صدر مجلس شوریٰ حاجی گلزار احمد، صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس حاجی محمد اسلم، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس چوہدری محمد اعظم اور ممبران مجلس شوریٰ نے انہیں الوداع کیا۔
مجالس امن کا پہلا اجلاس پیرس کے مضافاتی شہر گونساویل میں منعقد ہوا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے مرکزی عہدیداران سمیت علاقہ کی سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کارکن حسن ارشد کی رہائش گاہ پر منعقدہ اس اجلاس سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے علامہ حافظ نذیر احمد نے قیامِ امن اور فروغِ علم کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔
فرانس کے شہر ’روان‘ کے قریب واقع سینٹ ایٹینے دورورے چرچ پر حملے اور 86 سالہ پادری جیکس ہیمل (Jacques Hamel) کی ہلاکت پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے راہنماء علامہ حافظ نذیر احمد نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسند امن کے دشمن ہیں اور اس شدت پسندی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ اسلام جان و مال اور عبادت گاہوں کی حرمت کو مقدم رکھتا ہے۔ عبادت گاہوں پر حملے کرنے والے اور بےگناہ انسانوں کے قتل کرنے والوں کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔
پیرس کے مرکزی چرچ ’سینٹ میری‘ میں بین المذاہب ھم آہنگی کے فروغ کے لیے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا اہتمام چرچ کی انتظامیہ اور الجزائر کی مسلم کمیونٹی نے کیا تھا۔ تقریب میں منہاج القرن انٹرنیشنل سمیت منتخب تنظیمات کے وفود نے شرکت کی۔ منہاج القرن انٹرنیشنل فرانس کے راہنماؤں محمد نعیم چوھدری اور طاہر عباس گورائیہ نے تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی نمائندگی کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نعیم چوھدری نے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرستِ اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری امنِ عالم، احترامِ انسانیت اور باہمی رواداری کے فروغ کے لیے گذشتہ تین دہائیوں سے کام کر رہے ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک کا 27 واں یوم تاسیس 29 مئی بروز اتوار شام 4 بجے فرانس کے ساوتھ آل لاکورنیو کے ’’Maison du Peuple Guy Moquet 119 Av.Paul Valliant Couturier 93120 Le Courneuve‘‘ میں منایا جائے گا۔ اس بات کا فیصلہ گزشتہ شب پاکستان عوامی تحریک فرانس کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ حاجی محمد اسلم صدر پاکستان عوامی تحریک یورپ و فرانس کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو بھی ہوئی
منہاج ویلفیئر فرانس کے صدر بابر حسین نے میڈیا پرسن راؤ خلیل احمد سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ منہاج ویلفیئر فرانس معززین پیرس کے اعزاز میں شاہنواز ریسٹورنٹ پیرس میں گرینڈ چیرٹی ڈنر کا اہتمام کرے گی۔ 6 مئی جمعہ شام 8 بجے ہونے والے اس گرینڈ ڈنر میں درد دل رکھنے والے مخیر حضرات کو دعوت دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں دعوت نامے ایشوء کر دیے گئے ہیں
پیرس (اے کے راؤ) منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس نے فرانسیسی زبان میں دہشت گردی، خودکش حملوں اور فتنہ خوارج کے خلاف شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے مشہورِ عالم مبسوط تاریخی فتویٰ کی اشاعت کا اہتمام کیا ہے۔ "Fatwa sur le terrorisme et les attentats suicides" کے عنوان سے شائع ہونے والا فتویٰ 634 صفحات پر مشتمل ہے۔ فتویٰ اگلے ماہ پیرس کے مضافاتی علاقے لابرجے میں ہونے والی اسلامی کتب کی سب سے بڑی نمائش میں پیش کیا جائے گا۔
منہاج اسلامک سنٹر میں منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے نومنتخب صدر چوھدری محمد اعظم کی خوشدامن کے ایصالِ ثواب کے لیے ختم چہلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد کمبو، پاکستان مسلم لیگ (قائداعظم) کے صدر منیر احمد وڑائچ، پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر اصغر شمسی، مسجد قباء پیرس کے سابق صدر چوھدری افضل کھونن اور حاجی مزمل حسین سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے عہدیدارا، رفقاء اور وابستگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن فرانس کی مرکزی تنظیم اور جملہ فورمز کے نئے سربراہان کے انتخاب کےلیے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری پیرس پہنچ گئے۔ ان کے ہمراہ صدر یورپین کونسل اعجاز وڑائچ اور جنرل سیکریٹری بلال اوپل بھی ہیں۔ اورلی ائیرپورٹ پر شیخ زاہد فیاض، حسن میر قادری، نعیم چوہدری، عبدالرازق گجر اور دیگر مرکزی ساتھیوں نے استقبال کیا۔
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2022 Minhaj-ul-Quran International.