سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل پیرس، فرانس کے زیراہتمام امن کانفرنس منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تھے۔ امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ عالم میں امن کے لیے بھائی چارے کا فروغ اشد ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی دنیا کا بہت بڑا مسئلہ ہے، اس سے نبرد آزما ہونے کے لیے آپس میں بھائی چارے کو فروغ دینا ہوگا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت پاک کے سلسلے میں جشن میلاد مصطفےٰ کی تقریب 22 دسمبر کی شام مرکز منہاج القرآن پیرس میں شایان شان انداز میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اور ذیلی تنظیمات کے عہدیداران و کارکنان سمیت پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقامی مہمانوں میں علاقائی قانونی مشیر برائے چرچز فادر گیرارد مارلیس، بلدیاتی مشیر لاکورنیو مہدی ہفسی اور ممبر چرچ کمیٹی لاکونیو جارجیئس تقریب میں شریک تھے۔
پیرس (اے کے راؤ) فرنچ کونسل آف مسلم فیتھ (Conseil français du culte musulman) کی جانب سے فرانس میں بین المذاہب ہم آہنگی کا دن منایا گیا۔ اس سلسلے میں پیرس کی جامع مسجد سمیت ملک بھر کی مساجد میں ہفتہ اور اتوار کو تقریبات منعقد ہوئیں۔ ’یومِ بین المذاہب ہم آہنگی‘ کا مقصد اسلام کے فروغِ امن اور انسدادِ تشدد کے پیغام کو معاشرے کے مختلف طبقات تک پہنچانا تھا۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری دعوت برائے اوورسیز پروفیسر علامہ حسن میر قادری نے مرکز منہاج القرآن فرانس میں جمعہ کے خطاب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جانوروں کے حقوق کا تحفظ کرنے والا اسلام بے گناہوں کے قتل کی اجازت کیسے دے سکتا ہے؟ انہوں نے 13 نومبر کی رات پیرس میں ہوئی دہشت گردی سمیت دنیا بھر میں بےگناہوں کے قتل کی بھرپور مزمت کی۔
پیرس (اے کے راؤ) پیرس میں جمعہ کی شب ہونے والی دہشت گردی کے نتیجے میں 130 افراد جاں بحق اور 350 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اس اندوہ ناک واقعے پر فرانس میں تین روزہ سوگ جاری ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس اور پاکستان عوامی تحریک فرانس کے راہنماؤں حاجی محمد اسلم، علامہ حافظ اقبال اعظم، محمد نعیم چوہدری، طاہر عباس گورائیہ، سید ظہیر شاہ، محسن گوندل اور راؤ خلیل احمد نے مختلف تعزیتی تقریبات میں شرکت کی اور دہشتگردی کی مذمت کی۔
فرانس کے دارلحکومت پیرس میں شدت پسندوں کے پرتشدد حملوں میں ہلاکتوں پر ڈاکٹر طاہرالقادری نے بھرپور مذمت کی ہے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر قادری نے دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بے گناہ انسان کا قتل دراصل پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے۔ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے اور یہ انسانیت کے بدترین دشمن اور قاتل ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئر مین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے فرانس میں یونیسکو کے زیر اہتمام منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کی اور ’’روح اسلام اور عصر حاضر کے چیلنجز‘‘ کے عنوان سے تقریب میں اپنا مقالہ پیش کی۔ انہوں نے مقالہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تہذیبوں کے مابین تصادم روکنے کیلئے آزادی اظہار کی نئی تعریف ناگزیر ہے۔ پر امن اور متوازن سوسائٹی کی تشکیل قرآن اور ایمان کا تقاضا ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے فرانس کے شہر کیلے کے مضافات میں قائم پناہ گزین کیمپ میں 2500 سو پناہ گزینوں میں کھانا تقسیم کیا۔ پناہ گزین کیمپ کے دورے کے بعد حاجی محمد اسلم کیمپ کے انتظامات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ موسم کی بدلتی صورتحال اور آنے والے دنوں میں سردی کی شدت پناہ گزینوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دے گی۔ اس لیے حکومت فرانس، حکومت برطانیہ اور مخیر حضرات اس انسانی بحران کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دورہ فرانس کے دوران پیرس میں مجلس شوریٰ منہاج القرآن یورپ، ممبر نیشنل ایگزیکٹو کونسل، پاکستان عوامی تحریک فرانس اور منہاج القرآن فرانس کی علاقائی تنظیمات کے سربراہان سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات مصطفوی ہاوس میں ہوئی جس کا مقصد پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن فرانس کی کوآرڈینیشن کو بہتر بنانا اور ان کی تنظیم نو کرنا تھا۔ اجلاس میں چوھدری محمد اعظم کو منہاج القرآن اول کا نائب صدر، بانی رکن منہاج القرآن فرانس طارق چوھدری کو منہاج القرآن فرانس کا نائب صدر، پروفیسرعلامہ حسن میر قادری کو امیر اور حاجی طارق کو نائب امیر منہاج القرآن فرانس مقرر کیا گیا۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ پیرس کے مضافاتی علاقے درانسی کے خوبصورت حال میں منعقدہ کنونشن کا آغاز قاری صدیق کی تلاوت سے ہوا۔ کنونشن میں پاکستان عوامی تحریک فرانس کے مرکزی، علاقائی عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پیرس (اے کے راؤ) مرکزی رہنماء تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض سے ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل پیرس پروفیسر علامہ حسن میر قادری نے تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان کی مغفرت، بلندی درجات اور ان کے جملہ لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔
فرانس: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سابق ڈائریکٹر افتخار شاہ کے انتقال پر پاکستان عوامی تحریک فرانس کے راہنماؤں کا اظہارِ افسوس
پیرس (اے کے راؤ) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی راہنماء شیخ زاہد فیاض کی خالہ کی نماز جنازہ منہاج القرآن اسلامک سنٹر پیرس میں ادا کی گئی۔ نمازِجنازہ میں ان کے رشتہ داروں اور دوستوں کے علاوہ تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پیرس (اے کے راؤ) منہاج القرآن ویمن لیگ فرانس نے منہاج اسلامک سینٹر پیرس سے متصل ’’پاکستان حال‘‘ میں عید میلے کا اہتمام کیا، جس میں پاکستانی خواتین اور بچیوں کے ساتھ فرنچ، عرب اور افریقن خواتین نے بھی شرکت کی۔ میلے کی ایکٹیوٹیز صبح 10 سے شام 9 تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہیں۔ میلے میں مختلف سٹال لگائے گئے میں چٹ پٹے کھانوں کے اسٹال، مہندی اور چوڑیوں کے اسٹال اور دیدہ زیب کپڑوں کے اسٹال پر خواتین کا رش دیکھنے میں آیا
پاکستان عوامی تحریک فرانس کے زیراہتمام 26 جولائی 2015ء کو عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں معززین پیرس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد صدیق نے حاصل کی جبکہ نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت صدر پاکستان عوامی تحریک گارج سارسل زاہد محمود چشتی نے حاصل کی۔
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2022 Minhaj-ul-Quran International.