سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ایجوکیشن سٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس کا وزٹ کیا۔ وفد میں علامہ حافظ اقبال اعظم الازھری (ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ)، منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے صدر شبیراعوان، ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس قاضی ہارون، منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے ناظم مالیات حاجی سلیم گھمن، صدر منہاج یوتھ لیگ فرانس چوہدری ظہیر عباس گجر، ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس نعیم چوہدری اور سینئر نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس چوہدری اشرف شامل تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کے زیراہتمام 10 دسمبر 2013 کو شام (Syria) کے متاثرہ افراد کے لئے کھانے پینے کی اشیاء روانہ کی گئیں۔ اس موقع پر صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس محمد نعیم چودھری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن غریب، نادار، بے سہارا، مسائل میں گھرے انسانوں اور قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی خدمت کے لئے دن رات مصروف ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے جانب سے 20 نومبر 2013 کو پیرس کے نواح شمپینی سرمارین رائیل پرنس ریسٹورنٹ میں فرانس کی بزنس کمیونٹی کے اعزاز میں گرینڈ عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی منہاج ڈویلپمنٹ فنڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے اسلامک سنٹر میں مورخہ 19 نومبر 2013 کو پاکستانی کمیونٹی کے رفقاء چودھری منور حسین ( بیوال گوجر خان) محمد بخش(سرگودھا) اور سہیل میر(لاہور) کی والدہ کی نماز جنازہ اجتماعی طور پر ادا کی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سابقہ ناظم اعلیٰ اور منہاج ڈویلپمنٹ فنڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر نے 11 اکتوبر 2103 کو منہاج القرآن فرانس کا دورہ کیا، جہاں فرانس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے پیرس ایئرپورٹ پہنچنے پر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کا شاندار استقبال کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے سابق صدر رانا محمد اشرف سے فرانس کی مرکزی ایگزیکٹو نے 28 اگست 2013 کو ملاقات کی اور ان کو غسل صحت پر مبارکباد دی۔ یاد رہے کہ رانا محمد اشرف گذشتہ کچھ عرصہ سے دل اور پتہ کے عارضہ میں مبتلا تھے، طویل علالت کے بعد اب صحت یاب ہو چکے ہیں۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے صدر ملک شبیر احمد اعوان کی قیادت میں دیگر عہدیداران نے رانا محمد اشرف کی عیادت کی اور انہیں ہسپتال سے گھر منتقل ہونے پر پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔
منہاج یونیورسٹی کے فاضل علامہ محمد اویس قادری نے منہاج القرآن اسلامک سنٹر فرانس کے ڈائریکٹرکی حیثیت میں ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ منہاج القرآن فرانس کی انتظامیہ نے مورخہ 25 ستمبر 2013 کو ان کے ساتھ ایک تعارفی نشست اور عشائیہ کا اہتمام کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ فرانس کے زیر اہتمام 20 اگست کو پاکستان کے جشن آزادی کے سلسلہ میں ساؤتھ آل لاکورنیو میں میری کے تعاون سے مینا بازار لگایا گیا۔ علاقائی میئر بازار کا وزٹ کرتے ہوئے کھانے پینے، جیولری، گارمنٹس اور میک اپ کے سٹالوں کو بہت پسند کیا۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب اور کیسٹس کے سٹال میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے معلومات حاصل کیں۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا اسلام امن کا دین ہے اور قیام امن کے لئے ایک مکمل ضابطہ حیات جس میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔ تقریب میں منہاج یورپین کونسل کے صدر اعجاز احمد وڑائچ، امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری، ملک شبیر احمد اعوان(صدر منہاج القرآن فرانس)، قاضی محمد ہارون( ناظم منہاج القرآن فرانس)، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کے صدر محمد نعیم چودھری بھی شریک تھے۔
صدر منہاج القرآن سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری جو ان دنوں یورپ کے تنظیمی و تربیتی دورے پر ہیں، مورخہ 17 جون 2013 کوپیرس پہنچے، آپ کے ہمراہ منہاج القرآن یورپین کونسل کے صدر چوہدری اعجاز احمد ورائچ اور جنرل سیکرٹری بلال اوپل بھی تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مورخہ 18 جون 2103 کومنہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پرمنہاج یورپین کونسل کے صدر اعجاز احمد وڑائچ اور ناظم محمد بلال اپل بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مورخہ 18جون 2013 کو گارج لے گونس کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری، صدر اعجاز وڑائچ، ناظم محمد بلال اپل، ملک شبیر اعوان(صدر)، قاضی محمد ہارون(ناظم)، چودھری ظفر اقبال(صدر مجلس شوریٰ) اور چودھری محمد اشرف ان کے ہمراہ تھے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ کوئٹہ ویمن یونیورسٹی اور بولان میڈیکل کمپلیکس میں ہونیوالے بم دھماکے اور فائرنگ ملک وقوم کی سلامتی کے خلاف گہری سازش ہے۔ کوئٹہ بم دھماکوں جیسے واقعات کا تسلسل پاکستان کو غیر مستحکم کرنے، مذہبی اور سیاسی دہشت گردی کے ساتھ ساتھ ملک میں لسانی، علاقائی اور سیاسی بنیادوں پر فسادات کو ہوا دینے کی گھناونی سازش ہے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ فرانس نے مورخہ 17 جون 2013 کو صدر سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے فرانس پہنچنے پر شاندار استقبالیہ کا اہتمام کیا جس میں ناظم اعلیٰ منہاج القرآن ا نٹرنیشنل شیخ زاہد فیاض، امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری، صدر منہاج یورپین کونسل اعجاز احمد وڑائچ، جنرل سیکرٹری بلال اپل، منہاج القرآن فرانس کے صدر ملک شبیر احمد اعوان، ناظم قاضی محمد ہارون اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔
صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مورخہ 17 جون 2013 کو منہاج یوتھ لیگ فرانس کے صدر ظہیر عباس گجر کی مشاورت سے اکیڈمک چیپٹر کے آغاز کا اعلان کیا اور منہاج القرآن یوتھ لیگ فرانس کے سابقہ صدر عمیر اشفاق کو اکیڈمک چیپٹر کا ڈائریکٹر نامزدکیا۔
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2023 Minhaj-ul-Quran International.