سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
جس طرح ایک ان پڑھ اور ایک علم والا برابر نہیں ہوسکتے اسی طرح ایک بینا اور نابینا بھی برابر نہیں ہوسکتے، یہ وہ اصول اور حقیقت ہے جو اللہ رب العزت نے اپنی عظیم کتاب قرآن حکیم میں واضح فرمائی ہے اور ان سے ہر مسلمان واقف بھی ہے۔ اسی طرح فرمان مصطفوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہے کہ ایسی محفل میں شریک ہوا کریں جس میں علم سیکھایا جاتا ہو اور دوسرا علمی گفتگو والی محافل کا حصہ بنا کرو کیونکہ ایسی محافل میں بیٹھ کر علم سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ کے زیر اہتمام مورخہ 27 نومبر 2013 کو عظیم الشان محفل ذکر ونعت و شہادت امام حسین کانفرنس منعقدہوئی جس میں منہاج القرآن کے رفقاء واراکین کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن دی ہیگ کے زیر اہتمام مورخہ 18 نومبر 2013 کوشہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں گرد ونواح سے بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔
ہالینڈ میں بھی مورخہ 15 اکتوبر 2013 کو منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے عید الاضحی انتہائی جوش و خروش سے منائی گئی جس میں لوگوں نے جوق در جوق شرکت کی۔ عید کے اجتماع سے اما م و خطیب علامہ محمد اصغر القادری نے خطاب کیا اور اتحاد امت پر روشنی ڈالی۔ استاد تسنیم صادق القادری نے عید کے اجتماع کی امامت کرائی اور اجتماعی دعا کرائی۔
دی ہیگ: دیار غیر میں پاکستانی ثقافتی ماحول کو اُجاگر کرنے کیلئے منہاج لیڈیز ایونٹ کا اہتمام تحریک منہاج القرآن دی ہیگ کی نئی عمارت میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے مدیحہ احمد نے اپنی خوش لحن آواز میں کیا اور بارگاہ رسالت ماب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کرنے کی سعادت منہاج سسٹرز نے حاصل کی جبکہ پروگرام کی نظامت کے فرائض سسٹر سارہ اقبال نے بخوبی انجام دیئے۔
ادارہ منہاج القرآن روٹرڈیم مرکز ہالینڈ میں سالانہ تربیتی حج کیمپ کا انعقادمنعقد ہوا جس میں ہالینڈ کے تینوں بڑے شہروں سے رفقاء کے علاوہ دیگر مکاتب فکر اور حج کی ادائیگی کے لئے جانے والے خوش نصیبوں نے شرکت کی۔
ادارہ منہاج القرآن کے تربیتی عمل اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی آئیڈیالوجی سے ایک تبدیلی پیدا ہو رہی ہے جو آگے چل کر یقینی طور پر مغربی دنیا اور پاکستان میں ایک مصطفوی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو گی۔
دنیا بھر میں منہاج ویلفیئر کے مختلف پراجیکٹ کام کررہے ہیں جن کی وجہ سے امت مسلمہ کی اخلاقی اصلاح کے ساتھ ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت بھی کی جارہی ہے ان منصوبہ جات کی تفصیل کا ذکر کرتے ہوئے حافظ اقبال اعظم نے مورخہ 04 اگست 2013 کو دی ہیگ میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ میں بھی افطاری کا اہتمام ہوتا ہے جس میں قرب وجوار سے روزہ دار جوق در جوق شرکت کرتے ہیں اور افطاری کا انتظام سادہ اور پرتکلف کیا جاتا۔افطاری سے پہلے تلاوت قرآن الحکیم اور نعت شریف کا مختصر پروگرام، حاضرین کی روحانی افطاری معلوم ہوتی ہے جیسے ہی افطار کا وقت قریب ہوتا ہے تو باقاعدہ ختم شریف پڑھ کراللہ عزوجل کے حضور تفصیلی دعا پیش کی جاتی ہے
منہاج القرآن دی ہیگ کے زیر اہتمام مورخہ 25 جون 2013 خواتین کے لئے بھی اس عظیم رات کو عبادات میں گزارنے کا اہتمام کیا گیا جس میں خواتین نے مذہبی جوش وخروش کے ساتھ بھرپور شرکت کی اور تمام رات خشوع و خصوع کے ساتھ اللہ تبارک و تعالیٰ کی عبادت میں گزاری
منہاج القرآن دی ہیگ(ہالینڈ) میں مورخہ 25 جون 2013 کو بعد نماز عشاء شب برات کی برکتوں والی رات میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شب برات کو شب نجات بھی کہا جاتا ہے لہذا اللہ کی رحمت کو جوش دلانے کے لئے ذکر اذکار کے ساتھ ساتھ محفلِ ذکرِمصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور فضلیتِ شبِ برات کا بیان اور نہایت ہی خشوع و خضوع کے ساتھ نمازِتسبیح کا اہتمام کیا گیا
اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ ملک کے اندردرخشاں مستقبل میں ہماری نوجوان نسل کے 65 فیصد نوجوان نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں، اگر ان کی صحیح معنوں میں سیاسی،اخلاقی اور مذہبی سطح پر تربیت کی جائے تو یہ نوجوان ملک کے ہر شعبہ میں ایک فعال کردار ادا کرکے ملک کو درپیش چیلنجز سے نکال سکتے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (دی ہیگ) ہالینڈ کے زیر اہتمام مورخہ 23 فروری 2013ء کو تذکرۃ الاولیاء کے عنوان سے شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی دین اسلام میں خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے بڑی گیارہویں شریف کا اہتمام کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (دی ہیگ) ہالینڈ نے مورخہ 22 فروری 2013ء کو میونسپلٹی ڈین ہاگ کے ساتھ کنٹریکٹ پر دستخط کر کے اسلامک سنٹر اور کمیونٹی ہال کے لئے جگہ خرید لی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ کے وفد کی ہالینڈ میں پاکستان کی سفیر فوزیہ ثناء سے مورخہ 02 دسمبر 2012ء کو ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کے ساتھ ساتھ فوزیہ ثناء کو ہالینڈ میں تعیناتی پر خوش آمدید کہتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ منہاج ویمن لیگ کی صدر شبانہ سرشاد علی نے انہیں خوبصورت گلدستہ پیش کیا۔
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2023 Minhaj-ul-Quran International.