سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن حویلی لکھا کے زیراہتمام 25 جنوری 2023 کو ورکرز کنونشن منعقد ہوا جس میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری، صدر MSM وسطی پنجاب میاں عنصر محمود مصطفوی، قاری ریاست علی چدھڑ، صاحبزادہ پیر رشید احمد چشتی، ڈاکٹر محمد رفیع کمبوہ اور حاجی ریاض احمد سدیدی نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو ركنی وفد ناظمہ زونز بی ام حبیبہ اسماعیل اور نائب زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب بتول مشتاق نے ضلع دیپالپور کی تحصیلات بصیر پور، دیپالپور اور حجرہ شاہ مقیم کا تنظیمی وزٹ کیا جس میں رفاقت مہم، فہم دین اور مراکز العلم کے حوالے سے بریفنگز اور اہداف دیے گئے۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن حجرہ شاہ مقیم (اوکاڑہ) کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
پاکستان عوامی تحریک دیپالپور ضلع اوکاڑہ کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 8 برس مکمل ہونے کے باوجود انصاف کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا گیا۔ ریلی میں پاکستان عوامی تحریک کے قائدین و کارکنان، سول سوسائٹی اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کی قیادت نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادری، پاکستان عوامی تحریک کے ڈویژنل صدر ڈاکٹر رفیع کمبوہ، جنرل سیکرٹری مرزا خالد، انجنیئر احمد اخوان اعوان اور علی حسنین سنجوکہ نے کی۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2023 Minhaj-ul-Quran International.