حویلی لکھا میں معزز معتکفین کےاعزاز میں عید ملن پارٹی

رپورٹ : ساجد علی

مؤرخہ 18اکتوبر 2008ء کو تحریک منہاج القرآن حویلی لکھا کے زیراہتمام شہر اعتکاف میں شرکت کرنے والے متعکفین کے اعزاز میں ایک شاندار عید ملن پارٹی کا انعقاد ہوا، تقریب منہاج ماڈل سکول حویلی لکھا میں منعقد ہوئی۔اس تقریب کی صدارت حاجی منظور علی نوری صاحب نے کی، جبکہ مہمان خصوصی محترم الحاج محمد رفیق انجم توگیروی (چیف ایگزیکٹو مدنی توگیروی ٹریولز اینڈ ٹورز لاہور) تھے۔ تحریک منہاج القرآن کے ناظم محترم ضیاء احمد قمر، محترم مشتاق احمد رحمانی، محترم مسعود احمد (ناظم ویلفئیر) نےخصوصی شرکت کی۔ صدر پاکستان عوامی تحریک محترم الحاج غلام مصطفیٰ فخری، صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ حویلی لکھا ساجد علی، صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ حویلی لکھا محترم چوہدری فاروق شہزاد، محترم جاوید ارمان (انسپکٹر مانیٹرنگ محکمہ انہار) اور پریس کلب حویلی لکھا (رجسٹرڈ) کےچیئرمین الحاج محمد متین آسی، جنرل سیکرٹری محترم محمد مدثر فیاض اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کی دیگر اہم شخصیات بھی معزز مہمانوں میں شامل تھیں۔

اس موقع پر کمپیئرنگ کے فرائض محترم حکیم میاں محمد منور دانش نےسرانجام دیئے۔ محترم حافظ فضل احمد شاکر نےتلاوت اور محترم صابر حسین نے نعت رسول سےحاضرین کے ایمان کو جلا بخشی۔ محترم محمد طاہر شریف (جنرل سیکرٹری MSM حویلی لکھا) نےشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ محترم زاہد اقبال طاہر (پرنسپل منہاج ماڈل سکول حویلی لکھا) نے نوجوانوں کو مصطفوی مشن کا سچا سپاہی بننےکی تلقین کی اور تحریک منہاج القرآن کےاغراض و مقاصد بڑے مفصل انداز میں بیان کئے۔ اس کے بعد محترم محمد ریاض ہاشمی (معتکف شہر اعتکاف) نے اپنے مشاہدات بیان کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کا مشن سچا مشن ہے۔ میرا تعلق پولیٹکس سے ہے۔ میں نے اپنی زندگی پولیٹکس میں گزاری لیکن اب مجھے اعتکاف پر جا کر جو لطف و سرور اور کیفیات ملی ہیں اب میں شرمندہ ہوں کہ کاش میری زندگی تحریک منہاج القرآن کےمشن پر گزری ہوتی۔ انہوں نےمزید کہا کہ تحریک منہاج القرآن نوجوان نسل کو ساتھ لے کر چلے گی۔

پروگرام کےاختتام پر معزز معتکفین اور مہمانوں کی تواضع پرتکلف کھانے سے کی گئی۔ یاد رہے کہ تحریک منہاج القرآن حویلی لکھا مصطفوی انقلاب کیلئے محترم الحاج محمد ریاض احمد سدیدی (صدر تحریک ) کی زیرسیادت منزل کی طرف رواں دواں ہے۔

تبصرہ

Top