محبت اہل بیت رضائے الٰہی حاصل کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے: علامہ رشید آفتاب خان کا درس عرفان القرآن میں خطاب

تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام بسلسلہ شہادت امام حسین علیہ السلام ماہانہ درس عرفان القرآن منعقد ہوا، جس میں علامہ آفتاب خان نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ محبت اہل بیت رکھنا رضائے الٰہی حاصل کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ محب اہل بیت کبھی بھی اجر سے محروم نہیں رہتا۔ اہل بیت سے سچی نسبت تحفظ ایمان اور توبہ کی نعمت عطا کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محبت اہل بیت کا تعلق کسی فرقے سے نہیں بلکہ اس کا تعلق ایمان سے ہے۔ انہوں نے قرآن پاک اور آحادیث مبارکہ کی روشنی میں اہل بیت کی محبت اور فلسفہ شہادت پر روشنی ڈالی اور واضح کیا کہ تحریک منہاج القرآن کی جدوجہد کربلا کے راستے سے ہو کر گزر رہی ہے۔

پروگرام میں بڑی تعداد میں مردوخواتین نے شرکت کی۔ پروگرام کے آخر میں ملکی استحکام اور کشمیری عوام کے لیے خصوصی دعا ہوئی۔ ملک اسلم حماد ملک عابد جوئیہ ملک اختر فوجی ظہور حسین مسز ارشاد منظور بیگم کے علاوہ سردار اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ منہاج القرآن یوتھ لیگ ایم ایس ایم نے منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں منعقدہ اس پروگرام کے انتظامات کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

تبصرہ

Top