سرگودھا: ’گھر کی خوشیاں مصطفوی مشن کے نام‘ تقریب، علامہ فیاض بشیر قادری کا خصوصی خطاب

تحریک منہاج القرآن سرگودھا شرقی کے ناظم حکیم خورشید اسلم کے صاحبزادگان کے عقیقہ مسنونہ کے موقع پر 28 فروری 2016ء کو منہاج القرآن ماڈل سکول منہاج ٹاؤن 49 ٹیل سرگودھا میں ’ گھر کی خوشیاں مصطفوی مشن کے نام‘ سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن سرگودھا کے عہدیداران اور کارکنان سمیت حکیم خورشید اسلم کے اعزاء شریک تھے۔ تقریب سے تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری بذریعہ ٹیلی فون مخاطب ہوئے، جبکہ نائب ناظم اعلیٰ دعوت علامہ فیاض بشیر قادری نے خصوصی خطاب کیا۔

تقریب کا آغاز تلاوت و نعت رسول مقبول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ علامہ فیاض بشیر قادری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کی راحتیں اور خوشیاں نعمت خداوندی ہیں اور یہ نعمتیں اس وقت دو چند ہوجاتی ہیں جب مشن کے لئے وقف کردیا جائے۔ کارکن جب اپنی ہر کاوش تحریک کی کامیابی اور مشن کے فروغ کے لئے پیش کردیتا ہے۔ حتی کہ اپنے گھر کی خوشیاں بھی تحریکی مشن کے نام معنون کردیتا ہے تو اس کی کامیابی کا زینہ اور اخلاص کی دلیل بن جاتا ہے اور ایسی تحریک کبھی روبہ زوال نہیں ہوتی جسے اس قدر مخلص کارکن مل جاتے ہیں۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شبانہ روز محنت اور تحریک منہاج القرآن احیائے دین کے خدمات کا ذکر کیا اور مجدد عصر کی صحت کے لئے دعا کی۔

تقریب کے اختتام پر صاحبزادہ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بذریعہ ٹیلی فون کارکنان کی حوصلہ افزائی کی اور تحریک منہاج القرآن کی آئندہ حکمت عملی سے آگاہ کیا۔

حکیم خورشید اسلم نے تمام شرکاء شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

Top