سرگودھا: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کا حکیم ظفر اقبال کی والدہ کے وصال پر اظہارِ تعزیت

کوٹ مومن (27 جولائی 2017) بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق، سابق صدر و سرپرست تحریک منہاج القرآن کوٹ مومن حکیم محمد ظفر اقبال کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حکیم ظفر اقبال سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی بخشش اور بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔ دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین، خرم نواز گنڈاپور، صاحبزادہ مسکین فیض الرحمان خان درانی، احمد نواز انجم، جی ایم ملک، علامہ رانا محمد ادریس، انجینئر رفیق نجم و دیگر قائدینِ نے بھی حکیم ظفر اقبال سے افسوس کا اظہار کیا۔

تبصرہ

Top