سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
چیئرمین سپریم کونسل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے مرکزی نظامتِ دعوت کے سکالرز نے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر آپ نے دعوتِ دین کے مؤثر ابلاغ، حکمت اور حسنِ کردار کی اہمیت پر رہنمائی فراہم کی اور قائد ڈے مہم 2026 میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر سنٹرل پنجاب کی ٹیم کو مبارکباد دی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ناظمِ اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کے ہمراہ گوشۂ درود (مینارۃ السلام) کا دورہ کیا اور جاری تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر منصوبے کی پیش رفت، تعمیراتی مراحل اور ترقیاتی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی قربان گاہ (سلاٹر ہاؤس) کا دورہ کیا اور اجتماعی قربانی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور اجتماعی قربانی کو اخوت، مساوات اور ایثار کے فروغ کا مؤثر ذریعہ قرار دیا۔
پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں علم اور عالم کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت نے قرآن مجید میں عزت و احترام کے ساتھ اہلِ علم کا ذکر فرمایا۔ جو اہلِ علم، اہلِ عدل و انصاف نہ ہوں، وہ اہلِ معلومات تو ہو سکتے ہیں، مگر اہلِ علم نہیں ہو سکتے۔ اہلِ علم کبھی بھی ناانصافی نہیں کر سکتا۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام میں نمازِ جمعۃ المبارک ادا کی۔ نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد آپ نے اندرون و بیرونِ ملک سے آئے کارکنان و ذمہ داران، مرکزی قائدین اور گوشہ نشینان سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
چیئرمین آغوش کمپلیکس ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی آغوش سوشل میڈیا ٹیم کے ساتھ خصوصی ملاقات ہوئی، جس میں ٹیم کی جانب سے گزشتہ ایک سال کی مجموعی کارکردگی، ڈیجیٹل سرگرمیوں، سوشل میڈیا مہمات اور ادارہ جاتی تشہیری خدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ پیش کی گئی۔
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے منہاج انسٹیٹیوٹ برائے قراءت و تحفیظ القرآن لاہور کے شعبہ تجوید کے پہلے بیچ کے طلبہ نے دو سالہ تجوید و قراءت کورس مکمل کرنے پر خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے طلبہ کو مبارکباد دی، ان کے روشن مستقبل کے لیے دعا کی اور تاکید کی کہ قرآنِ مجید کے علم کو اپنی عملی زندگی، کردار سازی اور خدمتِ دین کا ذریعہ بنائیں۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری یورپ کے کامیاب تنظیمی دورے کے بعد ڈاکٹر غزالہ قادری اور شیخ احمد مصطفی العربی القادری کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تحریک منہاج القرآن کے قائدین، کارکنان اور وابستگان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام منعقدہ تعلیمی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو صرف ڈگریوں کے اجرا تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ نوجوان نسل کی فکری، اخلاقی اور پیشہ ورانہ تربیت کا مؤثر مرکز بننا چاہیے۔ ا
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تصورِ خدا کی درست تفہیم نوجوان نسل کو الحاد، دہریت اور لامذہبیت جیسے فکری چیلنجز سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مستند علمی رہنمائی، تحقیق اور قرآن و سنت سے وابستگی اختیار کرنی چاہیے تاکہ وہ فکری گمراہی سے بچ سکیں۔
ماہرِ معاشیات پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیرِاہتمام اسلامی معاشی نظام، اسلامی بینکاری و مالیات اور پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال کے حوالے سے منعقدہ خصوصی نشست میں شرکت اور خطاب کیا۔
اسلامی معاشی نظام اور پاکستان کی معیشت پر خصوصی سیمینار میں شرکت کے موقع پر لاہور چیمبر آف کامرس میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا استقبال کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد منہاج القران کے مرکزی قائدین، اندروں و بیرون ملک سے تشریف لائے کارکنان، گوشۂ درود کے گوشہ نشینان اور سٹاف ممبران سے ملاقات کررہے ہیں۔
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی گرین پروفیشنلز فورم کے گلوبل ڈیسک کی افتتاحی تقریب سے گفتگو
لاہور: کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیرِاہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریبِ تقسیمِ اسناد و تربیتی نشست سے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا خصوصی خطاب
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.