سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مظفرگڑھ کی طرف سے 120 مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ نیاز حسین خان سرانی، نیاز خان پتافی، عامر اسماعیل پتافی، حامد محمود آرائیں، محمد عارف بھٹی، الطاف احمد بھٹہ اور دیگر ذمہ داران تحریک منہاج القرآن کی زبردست کاوش سے راشن گھروں تک پہنچایا گیا۔
تحریک منہاج القرآن مظفرآباد و جملہ فورمز کے زیراہتمام ’’سفیر امن‘‘ سیمینار منعقد ہوا، جس میں مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام میں محسن مشتاق مصطفوی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ اور دیگر قائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مظفرآباد کا تنظیمی دورہ کیا۔ دورے میں انہوں نے ورکرز کنونشن اور رحمۃ اللعالمین کانفرنس سے خطاب کیا، دیگر تنظیمی مصروفیات میں علاقائی عہدیداروں اور کارکنان سے بھی ملے۔ مظفرآباد میں ڈائریکٹر امورِ دینیہ آزاد جموں کشمیر مفتی نذیر احمد قادری سے ملاقات بھی ہوئی۔
ATIB کے تعاون سے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرانتظام زیر تعمیر پراجیکٹس میں منہاج پبلک اسکول و اسلامک سنٹر پٹہیکہ تحصیل نصیر آباد کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔ اس سال اسکول میں نرسری تا سوئم کلاسز کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2023 Minhaj-ul-Quran International.