سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن ضلع مظفرآباد جموں کشمیر کی تنظیم نو کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام فورمز کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے منہاج القرآن کے تنظیمی نیٹ ورک اور آئندہ کے اہداف بارے گفتگو کی۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مظفرگڑھ کی طرف سے 120 مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ نیاز حسین خان سرانی، نیاز خان پتافی، عامر اسماعیل پتافی، حامد محمود آرائیں، محمد عارف بھٹی، الطاف احمد بھٹہ اور دیگر ذمہ داران تحریک منہاج القرآن کی زبردست کاوش سے راشن گھروں تک پہنچایا گیا۔
جمّوں کشمیر عوامی تحریک عباس پورLA-17 اور جملہ فورمز عباس پورکے ذمہ داران کی کی جمّوں کشمیر عوامی تحریک کے مرکزی قائدین سے ملاقات ہوئی، وفد میں فیصل محمود، ہارون چوہدری، اصغر قادری، سردار صہیب نے عباس پور کے جملہ تحریکی فورمز کی نمائندگی کی۔ ملاقات میں جمّوں کشمیر عوامی تحریک کے مرکزی قائدین سردار محمّد منصور خان صدر جمّوں کشمیر عوامی تحریک اور دیگر قائدین شامل تھے۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2023 Minhaj-ul-Quran International.