تحریک منہاج القرآن کے قائدین کا جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماؤں سے پشاور ریلی میں شہید ہونے والوں کے لئے اظہار تعزیت

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین میاں عبدالقادر، ملک فضل حسین، سہیل احمد رضا اور جواد حامد نے جی ایم ملک ڈائریکٹر امور خارجہ کی قیادت میں منصورہ میں جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ اور فرید پراچہ سے پشاور ریلی میں شہید ہونے والوں کے لئے اظہار افسوس اور تعزیت کی۔ انہوں نے شہید ہونے والوں کے لئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ اس موقع پر دھماکے میں زخمیوں کے لئے جلد صحت یابی کی بھی دعا کی گئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top