تبدیلی کی تحریکوں میں طلبہ کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے : تجمل انقلابی

یکساں نصاب تعلیم سے قوموں کی فکر میں یکسانیت پیدا ہوتی ہے

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر تجمل انقلابی نے کہا ہے کہ ہر ملک کی تبدیلی کی تحریکوں میں طلبہ کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے اسی لیے اس طبقے کی سوچ کو منتشر کرنے کیلئے حکومتیں اکثر منفی ذرائع استعمال کرتی ہیں۔ پاکستان میں بھی اس وقت بے حیائی اور اخلاقی بے راہ روی کو عام کر کے طلبہ کو اسلامی فکر سے دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ طلبہ کسی فکری اور نظریاتی ایجنڈے پر متحد نہ ہوسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن میں طلبہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہر ملک میں نصاب تعلیم اس ملک کی نظریاتی تشخص کو سامنے رکھ کر تشکیل دیا جاتا ہے مگر بد قسمتی سے پاکستان میں کئی اقسام کا نصاب تشکیل دے کر طلبہ کی سوچ کو کئی اکائیوں میں تقسیم کردیا گیا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یکساں نصاب تعلیم سے ہی قوموں کی فکر میں یکسانیت پیدا ہوتی ہے۔ سیمینار میں ضمیر مصطفوی، حافظ عمیر، منصور عارف، علی رضا ودیگر کارکنان بھی شریک تھے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top