شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتابوں اور خطابات کی CDs کی دو روزہ نمائش، ممتاز، سیاسی، سماجی، مذہبی اور علمی شخصیات کا خراج تحسین

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 400 طبع شدہ کتابوں، مختلف النوع موضوعات پر 6000 سے زائد خطابات کی سی ڈیز، DVD,s اور 30 سالہ جدوجہد کی دو روزہ تصویری نمائش ایوان اقبال کی آرٹ گیلری میں اختتام پذیر ہوگئی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے جن موضوعات پرقلم اٹھایا ان میں قرآنیات، حدیث، ایمانیات، اعتقادیات، سیرت و فضائل نبوی، ختم نبوت، عبادات، فقیہات، روحانیات، علمیات، اقتصادیات، جہادیات، فکریات، انقلابیات، سیاسیات، قانونیات، اسلام اور سائنس، اسلامی شخصیات اور عصریات شامل ہیں۔

منہاج القرآن پبلی کیشنز کے زیراہتمام 400 سے زائد کتابوں کا دنیا کی مختلف بڑی زبانوں میں ترجمے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ دونوں روز مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات، مختلف کالجز اور یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کا تانتا بندھا رہا۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے نمائش دیکھی جن میں ایڈیٹر پاکستان ٹو ڈے عارف نظامی، لاہور پریس کلب کے نائب صدر عامر وقاص چوہدری، ممتاز کالم نویس و دانشور ارشاد عارف، کالم نگار ڈاکٹر اجمل نیازی، پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی صدر بیگم حسنین، جنرل سیکرٹری خواتین پنجاب نیلم اعوان، ممتاز اینکر پرسن افتخار احمد، دفاعی تجزیہ نگار بریگیڈئر (ر) فاروق حمید خان، تھنک ٹینک کے چیف ایگزیکٹو ظہور احمد، ممتاز سیاسی سماجی رہنما علینا ٹوانہ، ڈائریکٹر جنرل اردو سائنس بورڈ پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفور، انڈس فاؤنڈیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر سجاد حیدر، ماہر تعلیم منیر اشفاق رحمانی اور ممتاز سیاسی شخصیت میاں منیرشامل تھے۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر سمیرا رفاقت ایڈووکیٹ اور ان کی پوری ٹیم انتہائی مصروف رہی اور آنیوالے مہمانوں کو ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی خدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتی رہیں۔ ایوان اقبال کی آرٹ گیلری کو دلہن کی طرح سجایا گیا تھا اور موضوعات کے اعتبار سے کتابوں کو انتہائی خوبصورت ڈسپلے دیا گیا تھا۔ نمائش عالمی معیار کے مطابق تھی جس کے حوالے سے مہمان شخصیات نے کھل کر اظہار خیال کیا اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی، تعلیمی، روحانی، سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور موجودہ دور میں دہشت گردی کے خلاف تاریخی خدمات اور امن عالم کے قیام کے حوالے سے ان کی خدمات کو سراہا گیا۔

مہمان شخصیات نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصانیف دنیا کے پانچ براعظموں میں مسلمانوں کی علمی پیاس بھجا رہی ہیں۔ عربی، اردو اور انگلش میں لکھی گئی یہ کتابیں صدیوں تک امت مسلمہ کی رہنمائی کا باعث ہو نگی اور مسلمانوں کی آنیوالی نسلیں اس سے ہمیشہ استفادہ کرتی رہیں گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری عالم اسلام کا فخر ہیں انہوں نے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ان کی کتابوں میں محبت اور امن کی مہک واضح محسوس ہوتی ہے جو اسلام کے حقیقی چہرے پر پڑنے والی غلط فہمیوں کی گرد کو صاف کر دیتی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top