منہاج القرآن انٹرنیشنل ایتھنز یونان کے ناظم مالیات ضیاء اللہ کی مرکزی سیکرٹریٹ آمد

منہاج القرآن انٹرنیشنل ایتھنز یونان کے ناظم مالیات ضیاء اللہ نے مورخہ 10 دسمبر 2010ء بروز جمعہ کو مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ مرکزی سیکرٹریٹ کے وزٹ کے دوران انھوں نے مختلف شعبہ جات کے سٹاف ممبران سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔ ضیاء اللہ نے ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل سے ملاقات کے دوران یونان کے تنظیمی معاملات پر تفصیلی ڈسکشن کی اور نظامت امور خارجہ کی طرف سے فوری رسپانس اور ای میل کے بر وقت جواب پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ مرکزی سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے جملہ عہدیداران و کارکنان کے بالعموم اور نظامت امور خارجہ کے جملہ سٹاف ممبران کی خدمات کے معترف ہیں کہ وہ مشن کے عظیم مرکز میں بیٹھ کر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی فکر اور تعلیمات کو عام کرنے میں اپنی صلاحیتوں کو استعمال کر رہے ہیں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو گائیڈ لائن سے نوازتے رہتے ہیں۔

رپورٹ: محمد وسیم افضل قادری

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top