منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت اجتماعی شادیوں کی 7ویں سالانہ تقریب

26 بیٹیاں پیا گھر سدھار گئیں، ممتاز سماجی، سیاسی اور شوبز شخصیات کی شرکت
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکر معاشرے کے غریب طبقے کو دائمی خوشیاں دینے کی روح سے عبارت ہے

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی 7ویں سالانہ تقریب میں دو مسیحی دلہنوں سمیت 26 بیٹیاں پیا گھر سدھار گئیں۔ منہاج یونیورسٹی کے نیو کیمپس ٹاؤن شپ میں ہونے والی پروقار تقریب میں سیاسی، سماجی، دانشور شخصیات کے علاوہ شوبز کی ممتاز شخصیات نے بھی شرکت کی۔ ہر دلہن کو ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا گھریلو سامان اور جیولری سیٹ دیا گیا۔ جبکہ ہر دولہا کو ایک گھڑی اور حق مہر کیلئے 5000 روپے کا تحفہ دیا گیا۔ مفتی عبدالقیوم ہزاروی نے ہر جوڑے کا نکاح علیحدہ علیحدہ پڑھایا جبکہ مسیحی جوڑوں کی شادی کی رسومات پادری یوسف پطرس نے ادا کیں۔ باراتوں کا استقبال بینڈ باجے سے کیا گیا اور 3000 سے زائد مہمانوں کی تواضح پرتکلف کھانے سے کی گئی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد نعت مبارکہ پیش کی گی۔ مہمانان گرامی میں افضل خان (ریمبو) اداکارہ صاحبہ، اداکارہ بہار بیگم، کالم نگار ڈاکٹر اجمل نیازی، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہالینڈ ڈاکٹر عابد عزیز، ایم پی اے میاں نصیر احمد، علینہ ٹوانہ، ایم پی اے اعجاز خان، ایم پی اے سیف الملوک، ملک محمد افضل کھوکھر، ڈاکٹر اسلم بھٹی، چودھری شرافت علی، حاجی حمید اللہ فرانس، ڈاکٹر منور چند، علی غضنفر کراروی، پادری گلزار برکت، جاوید اختر مسیح سٹیج پر موجود تھے، جبکہ مرکزی امیر تحریک فیض الرحمن درانی نے تقریب کی صدارت کی۔

ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں کو خوشی دینے کیلئے کوشش کرنا بہت افضل ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کیلئے عملی کام کرنے کی ترغیب دیتے ہیں آج کی تقریب معاشرے کیلئے عملی جدوجہد کی عکاس ہے۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہالینڈ کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر عابد عزیز نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکر معاشرے کے غریب طبقے کو دائمی خوشیاں دینے کی روح سے عبارت ہے آج کی یہ تقریب معاشرے کو عملی مدد کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری اجتماعی شادیوں میں آنے والے جوڑوں کو خوش آمدید کہا اور فلاحی پراجیکٹس کی تفصیلات سے حاضرین کو آگاہ کیا۔

ڈاکٹر اجمل نیازی نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی یہ تقریب معاشرے کو حقیقی خوشی دینے کی خوبصورت کاوش ہے۔

اداکارہ نشو نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا فلاحی کام دوسروں کیلئے قابل تقلید ہے۔

اداکارہ بہار نے کہا کہ یہاں آکر خلوص اور محبت کی جھلک دیکھنے کو ملی۔ ایسی کاوشیں غریبوں کو حقیقی خوشیاں دینے کی خوبصورت مثال ہے۔

ممتاز سماجی رہنماء علینہ ٹوانہ نے کہا کہ بلا تفریق مذہب غریبوں کو خوشیاں دینے کی یہ پروقار تقریب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے انتہائی اہم ہے۔ ہر سال خوشی کی اس تقریب میں شرکت کر کے حقیقی خوشی محسوس کرتی ہوں۔

ن لیگ کے ایم پی اے اعجاز خان نے کہا کہ آج کی خوبصورت تقریب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ویژن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا کام دیگر فلاحی اداروں کیلئے رول ماڈل ہونا چاہیے۔

ملک افضل کھوکھر نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کی اعلیٰ کوشش پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ان کی ٹیم مبارکباد کے مستحق ہیں۔

ایم پی اے میاں نصیر احمد نے کہا کہ سیلاب کے دنوں میں میں جہاں بھی گیا منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے امدادی کیمپ سب سے نمایاں تھے۔ آج منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی خوشیوں بھری تقریب میں آکر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ایک اور کاوش کو دیکھنے کا موقع ملا اور حقیقی خوشی لے کر جارہا ہوں۔

افضل خان ریمبو نے کہا کہ آج کی تقریب دیکھ کر بے ساختہ دعا نکلتی ہے کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو لمبی عمر اور صحت عطا فرمائے۔ آج کی تقریب میں روحانی خوشی وافر مقدار میں بٹ رہی ہے۔

پروقار تقریب سے جی ایم ملک، احسان اللہ وقاص، عظمی بخاری، ساجد بھٹی، غلام مرتضی علوی اور جواد حامد نے بھی خطاب کیا جبکہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لندن کے مرکزی رہنماء داؤد مشہدی نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top