تحریک منہاج القرآن تحصیل میاں چنوں کے زیراہتمام دروس قرآن کی دوسری نشست

مورخہ: 11 اگست 2011ء

تحریک منہاج القرآن تحصیل میاں چنوں کے زیراہتمام سالانہ سات روزہ درس عرفان القرآن کی دوسری نشست کا اہتمام مورخہ 11 اگست 2011ء بروز جمعرات کو ہوا۔ جس میں علامہ حافظ سعیدالحسن نے عظمت سیدہ کائنات فاطمۃ الزہرہ سلام اللہ علیہا کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد بارگاہ رسالت مآب میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گیے۔ درس قرآن میں علاقہ بھر سے دینی، سیاسی اور سماجی شخصیات کے علاوہ کثیر تعداد میں میاں چنوں اور گرد و نواح سے خواتین اور مرد حضرات نے خصوصی شرکت کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top