تحریک منہاج القرآن کے ہزاروں کارکنان فلاحی و تعلیمی منصوبہ جات کیلئے گھر گھر کھالیں اکھٹی کرنے نکلیں گے

تحریک منہاج القرآن کے ہزاروں کارکنان فلاحی و تعلیمی منصوبہ جات کیلئے گھر گھر کھالیں اکھٹی کرنے نکلیں گے۔ دو لاکھ کھالوں کا ہدف حاصل کرنے کیلئے عید کے تینوں روز یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ جبکہ سیلاب زدہ علاقوں میں اجتماعی قربانی ہو گی جہاں 2500گائے کا گوشت متاثرین سیلاب میں تقسیم کیا جائے گا۔ لاہور میں کھالیں اکھٹی کرنے کیلئے 300 کیمپ لگادئیے گئے ہیں۔ لاہور میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سب سے بڑی قربان گاہ ٹاؤن شپ میں بنائی گئی ہے جہاں سینکڑوں جانوروں کی اجتماعی قربانی ہو گی۔ سیلاب زدہ علاقوں کے والدین سے محروم ہو جانے والے 500 بچوں کیلئے ادارہ آغوش قائم کیا گیا ہے۔ کھالوں سے ہونیوالی آمدنی ان کی کفالت پر خرچ کی جائے گی جبکہ 400 بے سہارا بچیوں کی کفالت کیلئے ادارہ بیت الزہراہ کی تعمیر بھی جلد شروع ہو جائے گی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top