منہاج القرآن آسٹریا کا وفد نعیم رضا کی قیادت میں یورپین امن کانفرنس (ڈنمارک) میں شرکت کرے گا

آسٹریا (نوید اندلسی) مورخہ 09 ستمبر 2012ء کو ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام یورپین امن کانفرنس منعقد ہوگی جس میں تحریک منہاج القرآن کے بانی وسرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری خصوصی خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں یورپ بھر سے رفقاء و وابستگان کی ایک کثیر تعداد شرکت کے لئے ڈنمارک پہنچ رہی ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کا وفد کانفرنس میں شرکت کے لئے مورخہ 08 ستمبر 2012ء کو کوپن ہیگن (ڈنمارک ) پہنچے گا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top