منہاج القرآن انٹرنیشنل ( ریجوایملیامودنہ، اٹلی ) کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس

کارپی(شعبان ڈار) منہاج القرآن انٹرنیشنل(ریجوایملیامودنہ، اٹلی)کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس مورخہ 16 ستمبر 2012ء کو کلچرل سنٹر کارپی میں منعقد ہوا جس کی صدارت حاجی اعجاز احمد نے کی۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ اقدس شہزاد نے حاصل کی۔ محمدافضال سیال نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت پیش کی۔اجلاس کا ایجنڈا مختار احمد قادری (ناظم) نے پیش کیا۔اجلاس میں حلقات درود اور خدمت دین دفنڈ کے بارے میں ڈسکشن کی گئی۔ ناظم دعوت وتربیت شعبان حبیب الرحمن نے مکمل لائحہ عمل پیش کیا۔اجلاس کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top