راولاکوٹ : عظمت مصطفیٰ (ص) ریلی

مورخہ 23 ستمبر 2012ء کو توہین آمیز فلم کے خلاف راولاکوٹ، آزادکشمیر میں اپنے آقا و مولا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اظہار وفاداری کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن راولاکوٹ، آزادکشمیر کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت تحریک منہاج القرآن راولاکوٹ، آزادکشمیر کے قائدین نے کی۔ ریلی میں شریک افراد نے کتبے اٹھا رکھے تھے، جن پر توہین آمیز فلم، اور عالمی امن کے علمبردار اداروں کے خلاف نعرے درج تھے۔ شرکاء ریلی نے اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پوسٹرز بھی اٹھائے ہوئے تھے۔ ریلی میں شریک افراد نے محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درودوسلام پڑھ کر پوری دنیا کو ان سے وفا داری کا بھرپور پیغام دیا۔

ریلی میں تحریک منہاج القرآن راولاکوٹ، آزادکشمیر، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے تمام فورمز کے قائدین اور اراکین سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top