بھاگووال (گجرات) : ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘ تشہیری مہم

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد اور ملک میں رائج ظالمانہ اور کرپٹ نظام انتخاب کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے 23 دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان لاہور پر ہونے والے عظیم الشان جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں ملک بھر میں وال چاکنگ، بینرز، پوسٹرز اور دیگر تشہیری مہم کا کام جاری ہے۔ اسی سلسلے میں تحریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن یوتھ لیگ بھاگووال اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گجرات نے علاقے بھر میں دیواروں پر وال چاکنگ کروائی۔ جس پر ’’سیاست نہیں، ریاست بچاؤ‘‘ کے نعرے درج ہیں، اور اس کرپٹ اور فرسودہ نظام کو سمندر برد کرنے کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ساتھ دینے لیے 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر لوگوں کو جمع کرنے کے لیے بھی مہم جاری ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top